دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

IMG_20180714_141008.jpg

ہماری دادی مرحومہ کا چمچ جو ابھی تک کھانا پکانے کے لیے مستعمل ہے۔
 
کھانا پکانے کے علاوہ بھی اس کا کوئی استعمال تھا؟
دادی مرحومہ کا استعمال دیکھنے کا اتفاق نہ ہو سکا۔
امی نے البتہ اس کا احترام کرتے ہوئے صرف کھانا پکانے کے لیے ہی استعمال کیا۔ ہمارے لیے اور بہت سی چیزیں تھیں۔
 

عظیم

محفلین
بچپن میں ہم لوگ جوتیوں کے خالی ڈبے میں سوراخ کر کے کچھ 'کانوں' اور آئس کریم کے لیے استعمال ہونے والے لکڑی کے چمچ کی مدد سے ہینڈ بال گیم بنایا کرتے تھے۔
 
بچپن کی یادوں میں عصر کے بعد گلی میں آنے والے بابا جی بھی ہیں۔ جو پتیسہ بیچتے تھے۔
اور پتیسےےےے پتیسےےےے کی آواز لگایا کرتے تھے۔
ہم کیونکہ پکے گاہک تھے تو آواز لگاتے لگاتے ہمیں دیکھتے ہی کہتے تھے
پتیسےےےے پتیسےےے
آجا مرے بھتیجےےے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
تین ہندسوں کا ہمارا فون نمبر تھا 1975 کے آس پاس۔
1980 کی دہائی میں بھی شہر سے باہر کال کرنے کے لئے آپریٹر کو کہہ کر انتظار کرنا پڑتا تھا۔
یہ فون بھی موبائل تھا۔ تار اتنی لمبی تھی کہ گھر کے ہر کمرے میں جا سکتا تھا۔
اب تو یہ شاید آلہء قتل کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔ :)
 

فہد اشرف

محفلین
بچپن میں ہم لوگ جوتیوں کے خالی ڈبے میں سوراخ کر کے کچھ 'کانوں' اور آئس کریم کے لیے استعمال ہونے والے لکڑی کے چمچ کی مدد سے ہینڈ بال گیم بنایا کرتے تھے۔
اور ہم لوگ اس میں پرانے چپل کاٹ کے بنائے ہوئے پہیے لگا کر ٹرالی بناتے تھے
 
Top