دو مکالموں کے لطیفے

سید عمران

محفلین
ڈاکٹر ( عمران بھیا سے ) : آپ کو کیلے کا چھلکا نظر نہیں آیا جو ٹانگ تڑوا بیٹھے ؟
سید عمران بھیا : وہ تو میں پاؤں رکھ کر چیک کر رہا تھا کہ چھلکے کے اندر کیلا تو نہیں ۔
(عدنان بھائی) ڈاکٹر سے:آپ کی نرس بہت اچھی ہے، اس کا ہاتھ لگتے ہی میں بالکل ٹھیک ہوگیا۔۔۔
ڈاکٹر:جی ہاں، تھپڑ کی آواز یہاں تک آئی ہے!!!
 
‏امی: بیٹا ہم تمہارا رشتہ دیکھنے جا رہے ہیں تمہارا کوئی پیغام جو لڑکی والوں کو دینا چاہو؟
بیٹا : امی اسے بس اتنا کہہ دینا کہ بیڈ کی چارجنگ والی سائیڈ میری ہوگی ۔
 
سردار جی اگر آپ کی بیوی کو جن چمٹ جائے تو آپ کیا کریں گے؟
سردار: میں کی کرنا اے،غلطی جن دی اے آپے بھگتے گا
1f606.png
1f601.png
 
پولیس : بی بی آپ تو بہت بہادر ہو ڈاکو کو مار مار کر لہولہان کر دیا ,
خاتون : (کانپتے ہوئے) مجھے کیا پتہ تھا کہ ڈاکو ہے میں سمجھی کہ میرا شوہر رات دیر سے گھر آیا ہے ۔
 

عرفان سعید

محفلین
بیٹا (باپ سے): عشق اور شادی میں کیا فرق ہے؟
باپ (آہ بھرتے ہوئے): عشق اندھا ہوتا ہے اور شادی دیدے پھاڑ دیتی ہے۔
 
نانا جی نے مشورہ دیا : بیوی کو کبھی بھی بحث کر کے جیتنے کی کوشش نہ کرو، بلکہ اسے اپنی مسکراہٹ سے شکست دو ،

(ہم نے کوشش کی)
بیگم صاحبہ نے فرمایا : آج کل بہت ہنس رہے ہو،لگتا ہے تمہارا بھوت اُتارنا پڑےگا ،،!!
 
ایک شخص نے ایک بزرگ سے پوچھا : حضرت مجھے اپنے عیبوں کا مکمل علم کس طرح سے ہوسکتا ہے ؟
بزرگ : اپنی بیوی کو اس کا ایک عیب بتا دو ، وہ بدلے میں تمہارے اور تمہاری سات پشتیں کے عیب تمام کو بتا دے گی ۔
 
ڈاکٹر نے ایک فربہ وچربہ خاتون سے پوچھا
جی محترمہ آپ کا وزن کتنا ہے؟؟؟
خاتون شرماتے ہوئے،
جی ڈاکٹر صاحب تقریباً 50 کلو۔
1f60f.png

۔
ڈاکٹر غصے سے عورت دیکھتے ہوئے۔
1f620.png

محترمہ انتہائی معذرت سے
اس ناتواں نے آپ کا وزن پوچھا
ہے آپکی زبان کا نہیں۔
۔
1f61c.png
1f61c.png
1f61c.png
 
Top