دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

عمر سیف

محفلین
ہم نے تو خیر تجھ سے شکاہت کبھی نہ کی
ایسا نہیں کہ دل نے بغاوت کبھی نہ کی
کس حال میں ہیں تیری ستائے ہوئے یہ لوگ
تو نے ہی پوچھنے کی زحمت کبھی نہ کی

اگلا حرف ”بغاوت”
 

شمشاد

لائبریرین
کھیل ادھر ہی رک گیا ہے کہ مجھے ایسا شعر نہیں ملا جس میں بغاوت آیا ہو۔
دوسرے اراکین آئیں اور اس کھیل کو آگے بڑھائیں۔
 

مہ جبین

محفلین
مجھے بھی بغاوت کا کوئی شعر نہیں مل رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو ایک شعر ذہن میں آرہا ہے جس سے بغاوت کی بو آرہی ہے ۔۔۔۔۔۔فی الحال اسی پر اکتفا کریں ۔ شکریہ

جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہء گندم کو جلادو
علامہ اقبال

اگلا لفظ دہقاں
 

شمشاد

لائبریرین
لہلہاتے ہوئے کھیتوں پہ جوانی کا سماں
اور دہقان کے چھپر میں نہ بتی نہ دھواں
(ساحر لدھیانوی)


دھواں
 

مہ جبین

محفلین
دل داغ داغ ہو کہ فضا ہو دھواں دھواں
اب ہم ترے چراغ کی تنویر میں نہیں
حزیں صدیقی

چراغ
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کے
ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو
(احمد فراز)


سحر
 

شمشاد

لائبریرین

وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میں
انہیں کہیں سے بلاؤ! بڑا اندھیرا ہے
(ساغر صدیقی(


خورشید
 

شمشاد

لائبریرین
آج پھر اہلِ وطن انجم و خورشید بکف
ہیں رواں تیری دکھائی ہوئی منزل کی طرف
(احمد فراز)

منزل
 

شمشاد

لائبریرین
سجدہ کروں کہ تیرے قدم چومتی رہوں
گھر کعبہ بن گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
(حنا تیموری)

سجدہ
 

شمشاد

لائبریرین
اس کشمکشِ ہستی میں کوئی راحت نہ ملی جو غم نہ ہوئی
تدبیر کا حاصل کیا کہیے تقدیر کی گردش کم نہ ہوئی
(فانی بدایونی)

راحت
 
Top