دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
عطاء اللہ جیلانی صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔

آپ چونکہ نئے ہیں، اس لیے اس لڑی کے اصول سے واقف نہیں ہیں۔
اس لڑی کا اصول یہ ہے کہ اوپر والے رکن نے اپنے دیئے گئے شعر میں سے جو لفظ منتخب کر کے دیا ہے، آنے والے رکن کو ایسا شعر دینا ہوتا ہے جس میں وہ لفظ استعمال ہوا ہو۔ جیسا کہ مجھ سے اوپر والے رکن نے لفظ "عادت" دیا تھا، تو میں نے ایسا شعر دیا، جس میں لفظ "عادت" استعمال ہوا ہے۔ پھر اسی شعر میں سے میں نے اگلے رکن کے لیے لفظ "شہر" کا انتخاب کیا تھا۔ اب اگلے آنے والے رکن نے ایسا شعر دینا ہے، جس میں لفظ "شہر" استعمال ہوا ہو۔ پھر وہ اپنے دیئے گئے شعر میں سے کوئی ایک لفظ منتخب کرے گا، تاکہ اگلا آنے والا رکن اس لفظ کو شعر میں استعمال کر سکے۔
 
اچ

اچھا جی
رہنمائی کے لئے مشکور ہوں
 
مومن فرحین

لائبریرین
دل ناداں نہ دھڑک اے دل ناداں نہ دھڑک
کوئی خط لے کے پڑوسی کے گھر آیا ہوگا
(کیف بھوپالی)

خط

تمہارے ہجر میں یہ حال ہو گیا اپنا
کسی کا خط ہو اسے بھی سنبھال رکھتے ہیں
تجھے خبر ہے تجھے سوچنے کی خاطر ہم
بہت سے کام مقدر پہ ٹال رکھتے ہیں

مقدر
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں ہے میرے مقدر میں روشنی نہ سہی
یہ کھڑکی کھولو ذرا صبح کی ہوا ہی لگے
(بشیر بدر)

روشنی
 
شمشاد

لائبریرین
تمہارے بعد کوئی راستہ نہیں ملتا
تو طے ہوا کہ اداسی کے گھر میں رہنا ہے
(عادل رضا منصوری)

گھر
 
Top