دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

مومن فرحین

لائبریرین
مجھے بس اشعار یاد ہوتے ہیں ۔ شاعر کا نام یاد نہیں اتنا ۔ پھر بھی اب کوشش کروں گی ۔

یہ غم ہے اور ملا ہے کسی کے در سے ہمیں
سو اس شجر کی بہت دیکھ بھال کرنا ہے ۔

پروین شاکر

شجر
 
دُکھ دے کر سوال کرتے ہو
تم بھی غالب کمال کرتے ہو
دیکھ کر پُوچھ لیا حال میرا
چلو کچھ تو خیال کرتے ہو
شہرِ دِل میں یہ اُداسیاں کیسی
یہ بھی مجھ سے سوال کرتے ہو
مرنا چاہیں بھی تو مر نہیں سکتے
تم بھی جینا محال کرتے ہو
اب کِس کِس کی مثال دوں تم کو
ہر ستم بےمثال کرتے ہو
مرزا غالب

بے مثال
 
ہر پھول کے لب پر نام مرا چرچا ہے (چمن) میں عام مرا
شہرت کی یہ دولت کیا کم ہے گر پاس نہیں ہے مال تو کیا

ہم نے جو کیا محسوس کہا جو درد ملا ہنس ہنس کے سہا
بھولے گا نہ مستقبل ہم کو نالاں ہے جو ہم سے حال تو کیا
حبیب جالب

شہرت
 

سیما علی

لائبریرین
وائے خوش فہمی کہ (پرواز )یقیں سے بھی گئے!!!!
آسماں چھونے کی خواہش میں زمیں سے بھی گئ

ظفر کلیم

  1. آسمان
 

سیما علی

لائبریرین
Top