دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

سیما علی

لائبریرین
لاکھ انہیں آزاد کرو یہ پھر کر واپس آجاتے ہیں
یہ جو قفس کے دروازے میں پر پھیلائے بیٹھے ہیں

امجد اسلام امجد

قفس
 

سیما علی

لائبریرین
عہد و پیمانِ وفا‘ پیار کے نازک بندھن
توڑ دیتی ہے زر و سیم کی جھنکار یہاں

(شکیب ‌جلالی)

زر و سیم
 

سیما علی

لائبریرین
کون پوچھے ہے جہاں میں بات مفلس کی نصیر
ہے جو کچھ دنیا میں سو اس سیم و زر کا امتیاز

(نصیر)

امتیاز
 
Top