دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

فرخ منظور

لائبریرین
حساب ترک تعلق تمام میں نے کیا
شروع اس نے کیا اختتام میں نے کیا

سعود عثمانی

اختتام

حسابِ ترکِ تعلق تمام میں نے کیا
شروع اسی نے کیا اختتام میں نے کیا
یا ہو سکتا ہے ایسے ہو
حساب ترک تعلق تمام میں نے کیا
شروع تو اس نے کیا اختتام میں نے کیا
 

فرخ منظور

لائبریرین
آئینے میں آج مستقبل کے آتی ہے نظر
نوع انسانی کی حشمت زندگی کا اختتام

(جان نثار اختر)
زندگی

زندگی، باگیشری، سارنگ، دیپک، سوہنی
بت تراشی، رقص، موسیقی، خطابت، شاعری
پنکھڑی، تتلی، صنوبر، دوب، نسریں، چاندنی
لاجوردی، شربتی، دھانی، گلابی، چمپئی
زعفرانی، آسمانی، ارغوانی زندگی
لاجونتی، مدھ بھری، کومل، سہانی زندگی
زندگی جام و صراحی، مرغ زار و نسترن
اک سجاوٹ، اک گھلاوٹ اک لگاوٹ اک پھبن
رقصِ طاؤس و جمالِ صبح و رنگ ناروَن
گل نفس ، گل چہرہ ، گل خو ، گل جبیں ، گل پیرہن
رقصِ ابر و نغمہء آبِ رواں ہے زندگی
خاکِ بے آواز کے منہ میں زباں ہے زندگی
زندگی یوسف زلیخا ، قیس و لیلیٰ نل دمن
عید کا دن چودھویں کی رات چوتھی کی دلہن
اک کھنکتی لب کشائی ایک چھبتا بانکپن
رنگ ساگر، راگ مندر ، روپ مالا ، پھول بن
جس کی قرنوں حجلہء قدرت میں رکھوالی ہوئی
بدلیوں کی رسمساتی چھاؤں کی پالی ہوئی
جوش ملیح آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے اگلے رکن کے لیے کوئی لفظ نہیں دیا۔
---------------------------------

مرگ دشمن کا زیادہ تم سے ہے مجھ کو ملال
دشمنی کا لطف شکوؤں کا مزا جاتا رہا
داغؔ دہلوی

ملال
 

شمشاد

لائبریرین
وہ شخص یوں نگاہ میں نگاہ ڈال کر گیا
بجھی بجھی سی زندگی مری بحال کر گیا
انجم رضوانی

شخص
 
Top