دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

عمر سیف

محفلین
اس ادا سے بھی ہوں میں آشنا
تجھے اتنا جس پہ غرور ہے
میں جیوں گا تیرے بغیر بھی
مجھے زندگی کا سرور ہے
اگلا حرف ” سرور”
 

تبسم

محفلین
یہ راز کون جانے کس کا قصور تھا
ٹوٹا وہی سہارا جس پے غرور تھا


وہ تھا تو لگتے تھے بیگانے بھی اپنے
یہ اس کی سحر انگیزی تھی یا قربت کا سرور تھا

اگلا لفظ " سہارا"
 

شمشاد

لائبریرین
ہو اپنا یقیں تیری تمنا کے مطابق
پھر کون بھلا غیر سے مانگے گا سہارے
(اجمل نذیر)
تمنا
 

مہ جبین

محفلین
تمنا آبرو کی ہو اگر گلزارِ ہستی میں۔۔۔۔۔۔۔!
تو کانٹوں سے الجھ کر زندگی کرنے کی خو کرلے

زندگی
 

شمشاد

لائبریرین
خاموش زندگی جو بسر کر رہے ہیں ہم​
گہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم​
(رئیس امروہی)​
سفر​
 

شمشاد

لائبریرین
سُنو بارش! کبھی خود سے بھی کوئی بڑھ کے دیکھا ہے؟
جواب آیا، اِن آنکھوں کی مگر برسات گہر تھی
(فاخرہ بتول)

برسات
 

عمر سیف

محفلین
اتنی شدت سے تو برسات بھی کم کم برسے
جس طرح آنکھ تیری یاد میں چھم چھم برسے
منتیں کون کرے ایک گروندے کے لیے
کہہ دو بادل سے برستا ہے تو جم جم برسے
اگلا حرف ”شدت”
 

شمشاد

لائبریرین

تجھ کو اس شدّتِ احساس سے چاہا ہے کہ اب
ایک ہی بات ہے گلشن کہ بیاباں بن جاؤں
(مصطفی زیدی)


گلشن
 

عمر سیف

محفلین
گلشن پرست ہوں مجھے گُل ہی نہیں عزیز
کانٹوں سے بھی نبھا کئے جا رہا ہوں میں
اگلا حرف ”عزیز”
 

شمشاد

لائبریرین
کسے زندگی ہے عزیز اب کسے آرزوئے شبِ طرب
مگر اے نگارِ وفا طلب ترا اعتبار کوئی تو ہو
(احمد فراز)
وفا
 

تبسم

محفلین
اک ترک وفا پر میں اسے کیسے بھلا دوں
مجھ پر اس ایک شخص کے احسان بہت ہیں


اگلا لفظ ۔ احسان
 

شمشاد

لائبریرین
تُو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا
اس قدر بوجھ کے لائق نہیں شانے میرے
احمد ندیم قاسمی


بوجھ
 

عمر سیف

محفلین
تمھیں جب کبھی ملیں فرصتیں، مرے دل سے بوجھ اُتار دو
میں بہت دِنوں سے اُداس ہوں، مجھے کوئی شام اُدھار دو
اگلا حرف شام
 

شمشاد

لائبریرین
دل بھی بجھا ہو شام کی پرچھائیاں بھی ہوں
مر جائیے جو ایسے میں تنہائیاں بھی ہوں
(احمد فراز)
تنہا / تنہایاں
 

شمشاد

لائبریرین
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں
تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
(بشیر بدر)


بستی
 

عمر سیف

محفلین
پتھروں کی بستی میں کاروبار شیشے کا
کوئی بھی نہیں کرتا اعتبار شیشے کا
بن سنور کے ہرجائی آج گھر سے نکلا ہے
جانے کون ہوتا ہے پھر شکار شیشے کا

اگلا حرف شیشہ
 
Top