دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
بے پئے ہوں گے اگر لطف کرو آخرِ شب
شیشہِ مے میں ڈھلے صبح کے آغاز کا رنگ
(فیض احمد فیض)
رنگ
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد بھائی ;)

یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگ
یوں فضا مہکی کہ بدلا مرے ہمراز کا رنگ
سایہء چشم میں‌حیراں رُخِ روشن کا جمال
سُرخیء لب میں‌پریشاں تری آواز کا رنگ

اگلا حرف چشم
 

شمشاد

لائبریرین
حکم جناب
------------------------------------------------------

چشمِ سیاہ مست، نگہ مست، آپ مست
پیتا ہے دل لگی کو بتِ عشوہ گر شراب
(میر مہدی مجروح)


شراب
 

شمشاد

لائبریرین
چشمِ سیاہ مست، نگہ مست، آپ مست
پیتا ہے دل لگی کو بتِ عشوہ گر شراب
(میر مہدی مجروح)
چشم
 

عمر سیف

محفلین
درد کی رہگزار میں‘ چلتے تو کِس خمار میں
چشم کہ بے نگاہ تھی‘ ہونٹ کہ بے خطاب تھے
اگلا حرف خمار
 

شمشاد

لائبریرین
رقص کرتا رہے بھرتا رہے خوشبو کا خمار
میری خواہش کے جزیروں میں تبسم تیرا
(محسن نقوی)
تبسم
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بادل ہرے موسم کا پھر اعلان کرتا ہے
خزاں کے باغ میں جب ایک بھی پتہ نہیں رہتا
(بشیر بدر)
بادل
 

شمشاد

لائبریرین
پیڑوں کی طرح حُسن کی بارش میں نہا لوں
بادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن
اگلا حرف جھوم

زبردست شعر ہے۔
-----------------------------------------------------------

اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں، اب زندانوں کی خیر نہیں
جو دریا جھوم کے اٹھے ہیں، تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے
(فیض احمد فیض)
زنجیر
 

عمر سیف

محفلین
پُرانے خواب کی تعبیر بنتی جاتی ہے
یہ خاموشی میری تقریر بنتی جاتی ہے
اب ایسا لگتا ہے جیسے محبت بھی
ہمارے پاؤں کی زنجیر بنتی جاتی ہے
اگلا حرف تقریر
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی تو بھید ہے اس طور کی خاموشی میں
ورنہ ہم حاصلِ تقریر ہوا کرتے تھے
(مصطفی زیدی)
خاموشی
 

عمر سیف

محفلین
گلی میں درد کے پُرزے تلاش کرتی تھی
میرے خطوط کے ٹکڑ تلاش کرتی تھی
تمام رات وہ پردے ہٹا کے چاند کے ساتھ
جو کھو گئے تھے وہ لمحے تلاش کرتی تھی
اگلا حرف پردہ۔ پردے
 

عمر سیف

محفلین
اک بات کہیں گے انشاء تمہیں ریختہ کہتے عمر ہوئی
تم لاکھ جہان کا علم پڑھے کوئی میرسا شعر کہا تم نے
اگلا حرف انشاء
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر میں جی کو لگانا کیا
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب، جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
ابنِ انشا

اگلا لفظ:۔ جوگی
 

عمر سیف

محفلین
جوگی کا بنا کر بھیس پھرے
برہن ہے کوئی ، جو دیس پھرے
سینے میں لیے سینے کی دُکھن
آتی ہے پوَ ن ، جاتی ہے پوَن
اگلا حرف پون
 
Top