دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شیزان

لائبریرین
خاموش ہو کیوں دادِ جفا کیوں نہیں دیتے
بسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے
فراز

بسمل
 

شمشاد

لائبریرین
شرع ملوکانہ ميں جدت احکام ديکھ
صور کا غوغا حلال، حشر کي لذت حرام!
(علامہ محمد اقبال)

حشر
 

شیزان

لائبریرین
داورِ حشر مرا نامۂ اعمال نہ دیکھ
اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں
ڈاکٹر ايم ڈی تاثير

اعمال
 

شمشاد

لائبریرین
پرسشِ اعمال سے مقصد تھا رسوائی مری
ورنہ ظاہر تھا سبھی کچھ، کیا ہوا، کیونکر ہوا
(علامہ محمد اقبال)

رسوائی
 

شمشاد

لائبریرین
رندوں کو بھي معلوم ہيں صوفي کے کمالات
ہر چند کہ مشہور نہيں ان کے کرامات
(علامہ محمد اقبال)

رند
 

شمشاد

لائبریرین
تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا
رِیت اِس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا
رِیت اِس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
(مرغوب حسین طاہر)

تتلی
 

شیزان

لائبریرین
سرخ کلیوں کی جان ہے تتلی
پنکھڑی کی اُڑان ہے تتلی

چلتی پھرتی ثنائے ربی ہے
کہنے کو بے زبان ہے تتلی

شہزاد قیس

پنکھڑی
 

فرخ منظور

لائبریرین
سرخ کلیوں کی جان ہے تتلی
پنکھڑی کی اُڑان ہے تتلی

چلتی پھرتی ثنائے ربی ہے
کہنے کو بے زبان ہے تتلی

شہزاد قیس

پنکھڑی

پنکھڑی پر تو مشہورِ زمانہ شعر ہی بنتا ہے۔ :)
نازکی اس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی اِک گلاب کی سی ہے
(میر)

۔ لب
 

شمشاد

لائبریرین
لب سلے تھے آنسوؤں پر تو کوئی قدغن نہ تھی
عرضِ غم کے باب میں کچھ فرضِ چشمِ تر بھی تھا
(حزیں صدیقی)
آنسو
 

شمشاد

لائبریرین
درسِ عنوانِ تماشا ، بہ تغافلِ خُوشتر
ہے نگہ رشتۂ شیرازۂ مژگاں مجھ سے
(چچا)

تماشا
 
Top