دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
عجز گناہ کے دم تک ہیں عصمت کامل کے جلوے
پستی ہے تو بلندی ہے راز بلندی پستی ہے
(فانی بدایونی)


گناہ
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ٹھکانا آگے آگے، پیچھے پیچھے مسافر ہے
چلتے چلتے سانس جو ٹوٹے، منزل کا اعلان کریں
(میرا جی)

مسافر
 

شیزان

لائبریرین
اب کوئی آئے تو کہنا کے مسافر تو گیا
یہ بھی کہنا کہ بھلا اب بھی نہ جاتا لوگو

ابن انشا

لوگو
 

شمشاد

لائبریرین
عشق کیا ہے، کس سے کیا ہے، کب سے کیا ہے، کیسے کیا ہے
لوگوں کو ایک بات ملی، اپنے کو تو لیکن رونا آئے
(ابن انشاء)

رونا
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں گردشِ مدام سے گبھرا نہ جائے دل
انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہُوں میں
(چچا)

ساغر
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مسائلِ تصّوف، یہ ترا بیان، غالبؔ
تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا
(چچا)

خوار
 

شمشاد

لائبریرین
اُلجھن تمام عُمر یہ تارِنفس میں تھی
دِل کی مُراد عاشقی میں یا ہوس میں تھی
(امجد اسلام امجد)

الجھن
 

شمشاد

لائبریرین
ابرو کھنچے کھنچے سے آنکھيں جھکی جھکی سی
باتيں رکی رکی سی لہجہ تھکا تھکا سا
(احمد فراز)


باتیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ہزار باتیں ہیں ،چار راتیں ہیں ،اس سے کیاکیا کہو گے خاور
وہ چہرہ پڑھ پڑھ کے یاد کر لو وہ جا چکے تو کتاب لکھنا

چہرہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہی لگتا ہے بس وہ شورش ِ دل کا سبب منصور
کبھی ہنگامہ ء تخلیق میں شامل نہیں ہو گا
(منصور آفاق)


ہنگامہ
 
Top