دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
سنا ہے بولےتو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
(احمد فراز)

پھول
 

عمر سیف

محفلین
یہ آرزو تھی تجھے گل کے رُوبرو کرتے
ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے
جو دیکھتے تیری زنجیر زلف کا عالَم
اسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے

بےتاب
 
مصرع کبھو کبھو کوئی موزوں کروں ہوں میں
کس خوش سلیقگی سے جگر خوں کروں ہوں میں


خوش سلیقگی
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
نالہ تابہ افلاک جو نہ ہو سکا بلند
بیاں میں احتمال خوش سلیقگی رہا
راقم
دونوں حروف کو نبھانے کی کوشش کی ہے۔
احتمال
کوشش کافی ہلی ہوئی ہے وزن سے، مزید کوشش کریں۔ :)
اس طرح موزون ہو سکتا ہے ۔
نالہ سر فلک جونہ پہنچے تو جان لے
کچھ خوش سلیقگی میں کمی کا ہےاحتمال
 
Top