دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
@خانزادہ محمد طاہر صاحب آپ شاید سمجھے نہیں کہ اس لڑی میں کیسے اشعار ارسال کرنے ہیں۔

میں نے ایک شعر لکھا تھا اور اس شعر میں ایک لفظ پانی دیا تھا۔ آپ کو کوئی ایسا شعر لکھنا تھا جس میں لفظ پانی آیا ہو، اور پھر آپ کو اپنے دیئے گئے شعر میں سے کوئی بھی لفظ چُن کر اگلے رکن کو دینا تھا۔

بہر حال آپ کے دیئے گئے شعر میں سے میں لفظ عشق کا انتخاب کرتا ہوں۔

عشق میرا کیا حقیقی عشق عشق میرا کیا مجازی
عشق میرا عشق کافر عشق میرا بے نمازی
عرفان غازی

کافر
 
سیما علی

مجھے کافر ہی بتاتا ہے یہ واعظ کمبخت
میں نے بندوں میں کئی بار خدا کو دیکھا
مرزا مائل دہلوی
کمبخت
 
شمشاد

لائبریرین
اے چشم جو یہ اشک تو بھر لائی ہے کمبخت
اس میں تو سراسر مری رسوائی ہے کمبخت
نظیر اکبرآبادی

اشک
 
شمشاد

لائبریرین
دل کو جاناں سے حسنؔ سمجھا بجھا کے لائے تھے
دل ہمیں سمجھا بجھا کر سوئے جاناں لے چلا
حسن بریلوی

دل
 
شمشاد

لائبریرین
دل منافق تھا شب ہجر میں سویا کیسا
اور جب تجھ سے ملا ٹوٹ کے رویا کیسا
احمد فراز

ہجر
 
شمشاد

لائبریرین
کہہ دو یہ کوہ کن سے کہ مرنا نہیں کمال
مر مر کے ہجر یار میں جینا کمال ہے
جلیل مانک پوری

ہجر
 
شمشاد

لائبریرین
مجھ میں تنہائی مری اور میں تنہائی میں
اجنبی ہو گئے سب دشت شناسائی میں
مقصود آفاق

اجنبی
 
سیما علی

لائبریرین
اک اجنبی ہے مگر روشناس لگتا ھے
میری طرح مجھے وہ بھی اداس لگتا ھے
کروں تلاش تو شک ھو وجود پر اسکے
جو آنکھ بند کروں تو آس پاس لگتا ھے

روشناس
 
شمشاد

لائبریرین
تمام شہر میں کوئی بھی روشناس نہ تھا
خطا یہی تھی کہ لہجہ پر التماس نہ تھا
ظفر صدیقی

لہجہ
 
Top