دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
شکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے
یہ بھی مت کہہ، کہ جو کہئے تو گِلا ہوتا ہے
(غالب)

گِلا
 

فاتح

لائبریرین
اب تلک سوچا نہ تھا انجام ہم نے عشق کا
کہ مکیں کوئی نہ ہو گا، گھر بَنا رہ جائے گا
(ناچیز)

مکین
 

محمد وارث

لائبریرین
ہر اک ذرے میں ہے شاید مکیں دل
اسی جلوت میں ہے خلوت نشیں دل
اسیرِ دوش و فردا ہے و لیکن
غلامِ گردشِ دوراں نہیں دل

(اقبال)

غلام
 

فاتح

لائبریرین
ترے وعدے پر جئے ہم، تو یہ جان، جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا؟
(غالب)

اعتبار
 

محمد وارث

لائبریرین
جو ایک تھا اے نگاہ تو نے ہزار کر کے ہمیں دکھایا
یہی اگر کیفیت ہے تیری تو پھر کسے اعتبار ہو گا

نہ پوچھ اقبال کا ٹھکانا ابھی وہی کیفیت ہے اس کی
کہیں سر رہ گزار بیٹھا ستم کشِ انتظار ہو گا


کیفیت

۔
 

فاتح

لائبریرین
نہ چھیڑ اے ہم نشیں کیفیتِ صہبا کے افسانے
شرابِ بے خودی کے مجھ کو ساغر یاد آتے ہیں
(حسرت)

بے خودی
 

محمد وارث

لائبریرین
فنا تعلیمِ درسِ بے خودی ہوں اس زمانے سے
کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر

(غالب)

مجنوں

۔
 

فاتح

لائبریرین
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دوانہ مر گیا آخر تو ویرانے پہ کیا گزری​
(شاعر نامعلوم)
ویرانہ
 

عمر سیف

محفلین
ہنستی آنکھیں، ہنستا چہرہ، ایک مجبور بہانہ ہے
چاند میں سچ مُچ نور کہاں ہے، چاند تو اک ویرانہ ہے

اب نور ۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
تو باقی گالیاں محفوظ کرلے
مجھے اتنی پذیرائی بہت ہے

وہ محبوبہ سے بیوی نہ بن جائے
مری ماں کو پسند آئی بہت ہے ;)

(عزیر احمد)

گالی

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بھئی بہت سے شاعروں نے باندھا ہے یہ لفظ، کیا بدل دوں۔

شمشاد صاحب نہیں تو کوئی ادھر آتا ہی نہیں :(

۔
 

فاتح

لائبریرین
وارث‌صاحب! شاعروں نے کم باندھا ہے اور غیر شاعروں نے زیادہ;)

میں گیا بھی واں تو اُن کی گالیوں کا کیا جواب
یاد تھیں جتنی دعائیں صرفِ درباں ہو گئیں​
(غالب)

دربان
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top