صبا نے پھر درِ زنداں پہ آکے دی دستک
سحر قریب ہے، دل سے کہو نہ گھبرائے
(فیض)
دستک
اوروں کی طرف پھینکے ہے گل بلکہ ثمر بھی
اے خانہ براندازِ چمن کچھ ادھر بھی
اور اگلا لفظ بھی تو دیجیئے۔
۔
یہ لیں اگلا لفظ میں نے دے دیا ہے (جمود)۔
اب آپ کتنی دیر میں اس پر شعر لکھ سکتے ہیں ؟
گل پھینکے ہیں اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ بر اندازِ چمن کچھ تو اِدھر بھی
۔
ٹھیک ہے اسی شعر میں سے لے لیں
خانہ بر اندازِ چمن
اُف محمد وارث بھائی آپ مایوس تو نہیں کریں ناں۔ آپ کے شایانِ شان تو ترکیب ہی سجتی تھی۔۔۔!
خیر۔۔۔ اب میرا دل چاہ رہا ہے کہ آپ کو لفظ میں بھی آپشنز دئے جائیں، پتہ چلے لفظ بھی مشکل لگے۔۔۔ یہ لیں:
خانہ
بر
انداز
چمن