دیدارِ فئیری میڈوز و نانگا پربت کا احوال

بوجھل بوجھل قدموں سے آگے بڑھ رہے تھے بالآخر نانگا پربت شریف کا پہلا دیدار ہوا ۔

42351237871_9d96ce9942_c.jpg
 
نکتہ ور

محفلین
بہت عمدہ اور کمال است وغیرہ
لیکن ایک نظر ادھر بھی
ویسے میرے خیال میں تو رائکوٹ پُل سے آگے کی ہی تصاویر اپلوڈ کرنی چاہئیے کیونکہ ایک تو سید صاب کی لڑی جانا گلگت کو ہمارا میں بھی کم و بیش وہی تصاویر ہیں- دوسرا چونکہ سارے رستے بارش ہوتی رہی تو ہمارا 50 mm کا لینز جو کہ اس قسم کی تصاویر کے لئے موضوع نہیں ہے نے کچھ مناسب تصاویر بھی نہیں اتاری تو اس سے آگے ہی تصاویر پوسٹ کئے دیتے ہیں- کیوں یاز و زیک بھائی کیا خیال ہے؟
موزوں
بارش کے بعد کیا اجھلا اجھلا دکھائی دے رہا تھا پودا ۔
اجلا اجلا
دور سے شائد بادل وغیرہ کافی اچھے لگ رہے تھے لیکن کیمرہ ٹھیک سے محفوظ نہ کر سکا مینے کی وجہ سے۔
مینہ
اسکے بعد ہم نے کیمرے کو واپس راکھا اور سکون سے بیٹھے رہے-
جیب سٹاپ تاتو ویلج پہنچے تو تقریباً آٹھ بج چُکے تھے-
گھٹا گھوپ اندھیرا چھا چُکا تھا-
رائکوٹ گلیشئیر سے آنے والا پانی چیختا چھنگاڑتا گزر رہا تھا-
اس پانی سے گزر کر واحد ہوٹل تک پہنچے-
ہوٹل مالک و جیپ ڈرائیور سے مشورہ مانگا کہ اب ٹریکنگ کی جائے یا نہیں- انہوں نے کہا کہ ٹریکنگ کرنے کوئی مسئلہ نہیں اگر آپکے پاس لائٹس وغیرہ ہیں-
تاہم کچھ مشورے کے بعد رات تاتو ویلج میں ہی ٹھہرے-
گھپ
چنگاڑتا
 
یاز

محفلین
بہت عمدہ تصاویر ہیں جناب، اور تفصیلات بھی۔
بادی النظر میں ایچ ڈی آر موڈ میں بنائی تصاویر لگ رہی ہیں۔
اسی کے ساتھ ساتھ 50 ایم ایم کی وجہ سے کم فیلڈ آف ویو کا مسئلہ مناظر کو کافی لمٹ کر رہا ہے۔
 
یاز

محفلین
راستوں کی اتنی تفصیل تو ہم نہیں جانتے لیکن اتنا پتا ہے کہ ایسا سین راستے میں دیکھا تھا۔
دوہی راستے ہیں۔ ایک وادیء کاغان والا اور دوسرا کے کے ایچ والا۔
اگر آپ کے راستے میں ناران، بابوسر وغیرہ آئے تھے تو آپ کے کے ایچ کی بجائے وادیء کاغان والے راستے سے گئی ہوں گی، ورنہ یہی کے کے ایچ والا۔
 
لاریب مرزا

تصاویر کھنگالتے ہیں اور پھر دیکھتے ہیں کہ اُس سین اور اِس سین میں کیا فرق ہے۔ شاید ہماری یاداشت ہی کچھ غلطی کر رہی ہو۔ :-P
 
لاریب مرزا

محفلین
دوہی راستے ہیں۔ ایک وادیء کاغان والا اور دوسرا کے کے ایچ والا۔
اگر آپ کے راستے میں ناران، بابوسر وغیرہ آئے تھے تو آپ کے کے ایچ کی بجائے وادیء کاغان والے راستے سے گئی ہوں گی، ورنہ یہی کے کے ایچ والا۔
یاد آ گیا۔ ہم جس سین کی بات کر رہے ہیں وہ Terrace farming کا منظر تھا جو ہنزہ کے راستے میں ہم نے دیکھا تھا۔ ہم دونوں مناظر کو مکس کر گئے تھے۔
یہ رہی اس منظر کی گوگل سے لی گئی تصویر
images_7.jpg
 
Top