ذہانت آزمائیے 3

سارہ خان

محفلین
بادشاہ ۔ مانگو کیامانگتے ہو ۔
فنکار ۔۔۔ عالی جاہ اس فقیر کی خواہش " شطرنج " بھر چاول کی ہے ۔ کیا آپ اپنے بابرکت ہاتھوں سے اس شطرنج کے پہلے خانے میں ایک چاول دوسرے میں دو تیسرے میں چار اور اسی ترتیب سے چونسٹھواں خانہ چاولوں سے بھر دیں گے ۔
بادشاہ ۔ کچھ لمحے سوچ کر کہتا ہے ۔ کوئی اور خواہش بیان کرو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بادشاہ کا یہ انکار کس بنا پر تھا ۔ ؟
اور ایک شطرنج کے چونسٹھ خانوں میں کل کتنے وزن کے حامل چاول سما سکتے ہیں ۔ ؟
سوال کو تھوڑا اور واضح کریں پلیز ۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
شطرنج کے پہلے خانے میں ایک چاول رکھا دوسرے خانے میں دو تیسرے خانے میں چار چوتھے خانے میں آٹھ پانچویں خانے میں سولہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اسی طرح چونسٹھ خانے چاولوں سے بھر کر چاولوں کا وزن نکالنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
شطرنج کے پہلے خانے میں ایک چاول رکھا دوسرے خانے میں دو تیسرے خانے میں چار چوتھے خانے میں آٹھ پانچویں خانے میں سولہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اور اسی طرح چونسٹھ خانے چاولوں سے بھر کر چاولوں کا وزن نکالنا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اس طرح کا ایک سوال پہلے ہوا تھا یہاں ۔۔۔ پر اس کا جواب تو بہت بڑی فگر میں تھا ۔۔۔ عام سائینٹیفک کیلکیولیٹر میں بھی شاید نہیں آتا ۔۔۔ مجھے یاد پڑتا ہے سعود بھیا نے جواب دیا تھا وہ ۔۔
 
نایاب

لائبریرین
اس طرح کا ایک سوال پہلے ہوا تھا یہاں ۔۔۔ پر اس کا جواب تو بہت بڑی فگر میں تھا ۔۔۔ عام سائینٹیفک کیلکیولیٹر میں بھی شاید نہیں آتا ۔۔۔ مجھے یاد پڑتا ہے سعود بھیا نے جواب دیا تھا وہ ۔۔
چاولوں کی تعداد تو کھجل و خوار ہو کر نکل ہی آتی ہے ۔ مگر پھر اس تعداد کو " رتی ماشہ تولہ چھٹانک سیر " کے مراحل سے گزارنا اپنی جگہ اک کھٹن مرحلہ ہوتا ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
ویسے اس دھاگے نے بچپن یاد دلا دیا ۔
گھر کے بزرگ کیسے کیسے حساب و کتاب سکھا دیتے تھے ۔ کھیل کھیل میں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیسے کیا مطلب؟
سادہ سا سوال ہے، آٹھ دانے چاول کی ایک رتی ہوتی ہے۔
12 رتی کا ایک ماشہ
12 ماشے کا ایک تولہ
5 تولے کی ایک چھٹانک
16 چھٹانک کا ایک سیر
40 سیر کا ایک من
28 من کا ایک ٹن
 
کیسے کیا مطلب؟
سادہ سا سوال ہے، آٹھ دانے چاول کی ایک رتی ہوتی ہے۔
12 رتی کا ایک ماشہ
12 ماشے کا ایک تولہ
5 تولے کی ایک چھٹانک
16 چھٹانک کا ایک سیر
40 سیر کا ایک من
28 من کا ایک ٹن
اسی قسم کا ایک سوال میرے بچپن میں میرے نانا جان نے بھی کیا تھا جو اس طرح ہے:
ایک مکڑی 100 من لکڑی پر بیٹھی ہے اور روزانہ ایک رتی کھاتی ہے۔ بتائیے وہ کتنے دنوں میں ۱۰۰ من لکڑی کو ختم کرے گی؟
 
محمدصابر

محفلین
بادشاہ ۔ مانگو کیامانگتے ہو ۔
فنکار ۔۔۔ عالی جاہ اس فقیر کی خواہش " شطرنج " بھر چاول کی ہے ۔ کیا آپ اپنے بابرکت ہاتھوں سے اس شطرنج کے پہلے خانے میں ایک چاول دوسرے میں دو تیسرے میں چار اور اسی ترتیب سے چونسٹھواں خانہ چاولوں سے بھر دیں گے ۔
بادشاہ ۔ کچھ لمحے سوچ کر کہتا ہے ۔ کوئی اور خواہش بیان کرو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بادشاہ کا یہ انکار کس بنا پر تھا ۔ ؟
اور ایک شطرنج کے چونسٹھ خانوں میں کل کتنے وزن کے حامل چاول سما سکتے ہیں ۔ ؟
ایف ایس سی میں یہ کیلکولیشن کی تھی۔ آج مستعار لے رہا ہوں۔
آخری خانے میں 9,223,372,036,854,775,808 چاول کے دانے ہوں گے۔ اور پورے بورڈ پر 18,446,744,073,709,551,615 چاول کے دانے ہوں گے۔ جو تقریباً 461,168,602,000 میٹرک ٹن ہوں گے۔ چاولوں کا یہ ڈھیر ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی بڑا ہو گا۔ اور 2010 میں دنیا میں چاول کی کل پیداوار سے بھی ہزار گنا زیادہ۔ بشکریہ وکی پیڈیا
600px-Wheat_Chessboard_with_line.svg.png
 
میر انیس

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ آپ خود ہی اس کا جواب دے دیں۔
چلو اب جب تم ہار مان ہی چکے ہو تو ایک اشارہ دے دیتا ہوں۔ حضرت آدم علیہ السلام اور بی بی حوا ماں کے بغیر پیدا ہوئے ہیں جب کہ ہم سب کو ماں کے پیٹ میں وقت گذارنا پڑا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
اس لحاظ سے جتنے بچے اماں حوا کے بطن سے پیدا ہوئے، کوئی بھی عورت پیدا نہیں کر سکی اور نہ کر سکے گی۔
 
Top