ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ایک چھوٹا سا سوال میری طرف سے

س: پتنگ اور انٹرنیٹ میں کون سی 2 باتیں مشترکہ ہیں؟

یہ سوال میرا اپنا تیار کردہ ہے;)
 

فہیم

لائبریرین
:grin:
اچھے جوابات ہیں

خاص کر اعجاز صاحب نے جو جواب دیا وہ تو لاجواب ہے:grin:

لیکن میرا یہ سوال سنجیدہ اور معلوماتی نوعیت کے حساب سے ہے
اور اس کا جواب بھی ایسا ہی ہے:rolleyes:
 
ابن سعید کا جواب کسطرح درست ہے؟ اس کی وضاحت کریں۔ نیز الیکٹرا مرمت کے لیے گیا ہوا ہے، جیسے ہی مرمت ہو کر آئے گا بِل سمیت ابن سعید صاحب کو بھجوا دوں گا۔

ابتدا میں:
30 ؔ‌30 ؔ‌30 ؂ 90

10 ناکوں کے بعد:
20 ؔ‌20 ؔ‌20 ؂ 60

اب اگر انھیں 2 ڈبوں میں منتقل کر کے ایک عدد خالی ڈبہ کوڑ؁ دان کی نذر کر دیں تو:
30 ؔ 30 ؂ 60

اگلے 15 ناکون کے بعد:
15 ؔ 15 ؂ 30

اب اگر انھیں 1 ڈبے میں منتقل کر کے ایک عدد خالی ڈبہ کوڑ؁ دان کی نذر کر دیں تو:
30 ؂ 30

آخری 5 ناکوں کے بعد:
25 ؂ 25

اور یہی وہ 25 سیب ہیں جنھیں‌ایک عدد ڈبے سمیت وہ شخص گھر لیجا سکتا ہے۔

امید کہ وضآحت خاطر خواہ ہوگی، اور الیکٹرا نا سہی اس کا بل ضرور مل جاے گا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب جناب، واقعی بہت زبردست حل نکالا ہے آپ نے۔
اب تو الیکڑا دینا ہی پڑے گا۔ اور وہ بھی بغیر بِل کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن افسوس ہے صاحب ابھی آپ کا ایک ہی جواب درست ہوا ہے اور بقول سارہ کے کم از کم پانچ جوابات تو صحیح ہوں۔
 
آپ ایسا نہیں کہ سکتے!‌:)

کیونکہ اپنے تئیں‌میں 12 اسٹیپ ضرب والے جواب کو بھی درست سمجھتا ہوں۔ آپ جانتے ہیں کہ اس پر کسی کا اعتراض‌موصول نہیں‌ہوا ہے۔ اور وہ تو ویسے بھی گرانڈ‌پرائز کا مستحق جواب ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے تو سوال کرنے والے رکن کو اس کا جواب دینا چاہیے، پھر بھی ہم آپ کو ایک ذہین رکن ہونے کے ناطے " بمپر انعام " کے لیے نامزد کرتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اس کا جواب میں کل دے رہی تھی پر ڈور کٹ گئ-دونوں مٰیں دھاگے ہوتے ہیں
دونوں کی لت بری ہے اور صحت کے لیے مضر بھی


دونوں کو انگلیوں سے چلانا/اڑانا پڑتا ہے۔

آپ لوگوں نے تو نجانے کہاں کہاں سے جواب لا کر ماردیے ہیں:rolleyes:

میں نے تو کچھ اور ہی دماغ میں رکھتے ہوئے یہ سوال کیا تھا۔

چلیں بتادیتا ہوں

پتنگ اور انٹرنیٹ میں جو 2 چیزیں مشترکہ ہیں
وہ یہ ہیں

1: ایجاد کی وجہ (جنگ) یعنی دونوں کی ایجاد جنگ کی وجہ سے ہوئی

اور

2: دونوں کو ایجاد ایک ہی کام کے لیے کیا گیا۔ یعنی پیغام رسانی کے لیے


میں نے لکھا بھی تھا کہ معلوماتی اور سنجیدہ نوعیت کے جواب
امید کرتا ہوں کہ میرے جوابوں میں یہ دونوں چیزیں پائی جاتی ہیں:rolleyes:
 

سارہ خان

محفلین
اب کوئی ٹیلی پیتھی تو نہیں نہ جانتا کہ آپ کے دماغ والے جواب دے ۔۔۔ ان سب کے جواب کو بھی آپ غلط نہیں مان سکتے ۔۔:tounge: لہٰذا سب کو ایک ایک الیکٹرا دیں جلدی سے ۔۔ تو پھر میں اگلا سوال پوچھوں ۔۔;)
 

فہیم

لائبریرین
اب کوئی ٹیلی پیتھی تو نہیں نہ جانتا کہ آپ کے دماغ والے جواب دے ۔۔۔ ان سب کے جواب کو بھی آپ غلط نہیں مان سکتے ۔۔:tounge: لہٰذا سب کو ایک ایک الیکٹرا دیں جلدی سے ۔۔ تو پھر میں اگلا سوال پوچھوں ۔۔;)


لیکن میں نے تو کوئی الیکڑا دینے کا نہیں بولا تھا
یہ تو آپ ہی کے کام ہیں کہ الیکڑا دینے کا بولتی تو ہیں

لیکن بعد میں الیکڑا کا دور دور تک پتہ نہیں ہوتا:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top