ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو شُوٹ کیا، پھر نتیجتاً پانچ منٹ اسکو ایک محلول میں ڈبوئے رکھا، پھر سوکھنے کےلیے آدھ گھنٹے تک لٹکائے رکھا۔ پھر آدھے گھنٹے بعد دونوں میاں بیوی کھانا کھانے باہر چلے گئے۔ بھلا کیسے؟

یہ آپ اپنے اپنے سوال جواب میں لگ گئے، میرے مندرجہ بالا سوال کا جواب کہاں ہے؟
 
اگر دو آدمی ایک پوائینٹ سے مخالف سمتوں میں چلیں اور 4 میٹر کا فاصلہ طے کریں۔ پھر اپنی دائیں طرف 6 میٹر چلیں تو بتائیں دونوں ایک دوسرے سے کتنی دوری پر ہیں۔
جلدی!!!!!!!!!!!!!!

اگر کوئی لاجکل ٹویسٹ نہیں ہے تو 14 میٹر 42 سینٹی میٹر تقریباً ساڑھے چودہ میٹر کی دوری ہونی چاہیے ان کے ما بین۔
 
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو شُوٹ کیا، پھر نتیجتاً پانچ منٹ اسکو ایک محلول میں ڈبوئے رکھا، پھر سوکھنے کےلیے آدھ گھنٹے تک لٹکائے رکھا۔ پھر آدھے گھنٹے بعد دونوں میاں بیوی کھانا کھانے باہر چلے گئے۔ بھلا کیسے؟

یہ آپ اپنے اپنے سوال جواب میں لگ گئے، میرے مندرجہ بالا سوال کا جواب کہاں ہے؟

سچ بتائیے کہ یہ کب کا قصہ ہے اور بھابھی کو یہ سعادت کب نصیب ہوئی۔:) ایک بات اور، کیمرہ کون سا استعمال کیا؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ سعادت اکثر ہی ان کے حصے میں آتی رہتی ہے اور کیمرہ اولمپس ہے۔ اچھا ہی ہے۔
جواب درست ہے۔ الیکڑا دو بٹہ پانچ آپ کا ہو چکا ہے۔
 
یہ سعادت اکثر ہی ان کے حصے میں آتی رہتی ہے اور کیمرہ اولمپس ہے۔ اچھا ہی ہے۔
جواب درست ہے۔ الیکڑا دو بٹہ پانچ آپ کا ہو چکا ہے۔

اللہ رحم اس قلیل مدت میں اتنے سارے صحیح جوابات پوسٹ کر چکنے کے بعد ابھی تک میرا پیمانہ دہ بٹہ پاںچ تک پہوںچا! :eek:
ویسے کل الیکٹرا نام سے فلور گرائنڈر دکھا، میں نے سوچا چلو انشاء اللہ جلدی ہی ایک روزگار ھاتھ لگنے والا ہے۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
سمجھا کریں ناں، دھاندلی ہو رہی ہے کہیں۔ اور کل تو یوم دھاندلی منایا جانے والا ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
یہ چاند بابو تو عید کا چاند ہو گئے ۔۔ سوال کا جواب تو بتا جاتے ۔۔:rolleyes:

جب تک یہ آئیں میرا اگلا سوال ۔۔ ہمیشہ کی طرح آسان ۔۔:tounge:

وہ کیا چیز ہے جسے

بنانے والا رکھتا نہیں
خریدنے والا استعمال نہیں کرتا
اور استعمال کرنے والا دیکھ نہیں پاتا؟
 
ایک شخص سطح زمین پر جنوب کی جانب 10 کلو میٹر سفر کرتا ہے وہاں سے مغرب کی جانب مزید 10 کلو میٹر چلتا ہے اور پھر شمال کی جانب 10 کلو میٹر کا سفر کرکے نقطہ آغاز پر پہوںچ جاتا ہے۔

کیا یہ ممکن ہے؟ اگر ہاں تو کیوںکر؟
 
بدتمیز

نارتھ پول پر ایسا ممکن ہے۔
 
نارتھ پول پر ایسا ممکن ہے۔

بہت خوب!
ویسے یہ اس مشکل سوال کا آسان ترین جواب تھا۔

پر ابھی کہیں مت جائیے ابھی تو اصلی جواب باقی ہی ہے۔

کیا قطب شمالی کے علاوہ بھی ایسے کچھ مقامات ہیں؟ اگر ہاں تو کتنے؟ اور کھاں؟
 
بدتمیز

محفلین
صرف ہنٹ دینا ہوتا ہے تا کہ لوگ خود اس کو تلاش کریں یا کم از کم دوسرے وضاحت سے بیان کر سکیں۔

خیر میرے خیال سے ایکویٹر پر دو جگہ ایسا ممکن ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
ھمم صرف شوہر نہیں بیوی بھی سوتیلی نہیں ہو سکتی ۔۔

میاں بیوی کا رشتہ سوتیلا نہیں ہو سکتا ۔۔

آدھا جواب درست ہے ۔۔ پورا مان لیتی ہوں ۔۔ کیا یاد کریں گے ۔۔:tounge:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top