ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
لیکن میں نے تو کوئی الیکڑا دینے کا نہیں بولا تھا
یہ تو آپ ہی کے کام ہیں کہ الیکڑا دینے کا بولتی تو ہیں

لیکن بعد میں الیکڑا کا دور دور تک پتہ نہیں ہوتا:grin:


میں کب بولتی ہوں الیکٹرا دینا تو شمشاد بھائی کا کام ہے ۔۔;)

لیکن آپ کو تو دینا چاہئے نہ آخر اتنے مشکل سوال پر سب نے دماغ خرچ کیا۔۔۔:tounge:
 

شمشاد

لائبریرین
میں کب بولتی ہوں الیکٹرا دینا تو شمشاد بھائی کا کام ہے ۔۔;)

لیکن آپ کو تو دینا چاہئے نہ آخر اتنے مشکل سوال پر سب نے دماغ خرچ کیا۔۔۔:tounge:

یہ ریت قیصرانی بھائی نے شروع کی تھی، انہیں پکڑیں الیکڑا کے لیے۔ مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ کہ الیکڑا کوئی ٹی وی بھی ہے۔
 
ذہانت آزمائیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر کیسے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ تو پوچھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انعامات کی پڑی ہے سب کو
 
شمشاد بھائی یہ ہمارا وعدہ ہے جو اسکو بارہویں اسٹیپ تک درست حل کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کو میں بیس گھنٹے "نیٹ اورز" دونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس مجے ای میل کریں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ID and password میں ریپلائی کر دونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکا وعدہ ہے

ھا ھا ھا ھا آج نظر آے آپ یھاں۔ :)
پھلے تو آپ میرے 12 اسٹیپس کی عرق ریزی کا صلہ دیجیے۔ :grin: یا غلط ثابت کیجیے۔
 
ھا ھا ھا ھا آج نظر آے آپ یھاں۔ :)
پھلے تو آپ میرے 12 اسٹیپس کی عرق ریزی کا صلہ دیجیے۔ :grin: یا غلط ثابت کیجیے۔

قسم سے میں خود دماغ کھپا کر مرا ہوں۔۔۔۔۔۔ اب صحیح یا غلط جو بھی ہو۔۔۔ ۔۔۔ انعام تو ملے گا۔۔۔۔۔۔ ضرور ملے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میل کیجے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ای میل ایڈریس حذف، اس کے لئے پی ایم کا استعمال بہتر رہتا ہے
 
قسم سے میں خود دماغ کھپا کر مرا ہوں۔۔۔۔۔۔ اب صحیح یا غلط جو بھی ہو۔۔۔ ۔۔۔ انعام تو ملے گا۔۔۔۔۔۔ ضرور ملے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میل کیجے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ای میل ایڈریس حذف، اس کے لئے پی ایم کا استعمال بہتر رہتا ہے

چلیئے لگے ہاتھوں ایک معلوماتی بات بتا دوں کہ کمپیوٹنگ کے حلقے میں بڑے نمبروں کی ریاضی عرصے سے موضوع گفتگو رہی ہے۔ مثلاً آر ایس اے ایلگوردھم میں۔

پہلا مسئلہ تو بڑے نمبروں کو میموری میں رکھنے کا ہوتا ہے پھر ان پر آپریشنز کا۔ در اصل آج کل کے عام کمپیوٹر 32 بِٹ کے ہوتے ہیں جن میں کوئی بڑے سے بڑا نمبر صرف 32 عدد کا بائنری نمبر ہو سکتا ہے، جس کے ڈیسیمل اعداد کہیں کم تقریباً 10 ہوتے ہیں۔ نا گزیر حالات میں بڑے نمبروں کو ٹکڑوں میں توڑ کے رکھتے ہیں پر اس صورت میں آپریشنز خاصے الجھاؤ دار ہو جاتے ہیں۔

اس کا حل نکالا گیا ابسٹریکٹ ڈاٹا ٹائپ سے، یہ بحث طویل ہے اور ممکن ہے اس ضمن میں انٹرنیٹ پر وافر مقدار میں معلومات فراہم ہوں۔ بس مختصراً یوں کہ لیں کی ھائی لیویل پروگرامنگ لینگویجز میں انہیں Arrys میں لوڈ کر کے مخصوص انداز میں ریاضی کے آپریشنز کیے جاتے ہیں۔

پچھلے سمسٹر ایگزام میں ہم سے بڑے نمبروں کا ابسٹریکٹ ڈاٹا ٹائپ بنا کر ان پر بنیادی ریاضی عوامل کے امپلیمینٹیشن کا ایلگوردھم لکھنے کے لیے کہا گیا تھا اور بحمدہ اللہ میں نے کر بھی دیا تھا۔

خیر حرف آخر یہ ہے کہ کچھ اسکرپٹنگ لینگویجز میں یہ فیچر دستیاب ہے۔ مثلاً روبی، پائتھن حتی کہ لینکس کا بیش شیل کیلکیولیٹر bc بھی ایسے کام کر سکتا ہے۔ سی پروگرامرس ایسے کاموں کے لیے bignum لائبریری کا استعمال کر سکتے ہیں۔

میں نے مذکورہ سوال irb یعنی انٹریکٹیو روبی کنسول پر چند سیکینڈوں میں حل کیا تھا۔

امید کہ یہ مراسلہ معلوماتی ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ ریت قیصرانی بھائی نے شروع کی تھی، انہیں پکڑیں الیکڑا کے لیے۔ مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ کہ الیکڑا کوئی ٹی وی بھی ہے۔
دراصل نیلام گھر کے طارق عزیز نے ایک سوال پر الیکٹرا ٹی وی دینے کا رواج شروع کیا تھا۔ اسی کو میں نے محفل پر لاگو کیا تھا :cool:
 

سارہ خان

محفلین
نہیں نہیں آپ ان کو نہ پکڑیں بلکہ اس سوال کا جواب دیں ۔۔

سوال: شاہد اور سلیم اپنی اپنی بچتیں گن رہے ہیں۔ اگر شاہد سلیم کو 8 روپے دے تو دونوں کے پاس برابر رقم ہو جائے گی۔ اگر سلیم شاہد کو 8 روپے دے دے تو شاہد کے پاس سلیم سے پانچ گنا زیادہ رقم ہو جائے گی۔ دونوں کے پاس کتنی کتنی رقم ہے؟
 
ایک شخص 3 روپے فی سموسہ کی شرح سے سموسے خرید کر 2 روپے فی سموسہ کی شرح سے بیچ دیتا ہے۔ چند ہی دنوں میں وہ شخص لکھ پتی بن جاتا ہے۔ کیسے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو شُوٹ کیا، پھر نتیجتاً پانچ منٹ اسکو ایک محلول میں ڈبوئے رکھا، پھر سوکھنے کےلیے آدھ گھنٹے تک لٹکائے رکھا۔ پھر آدھے گھنٹے بعد دونوں میاں بیوی کھانا کھانے باہر چلے گئے۔ بھلا کیسے؟
 

چاند بابو

محفلین
اگر دو آدمی ایک پوائینٹ سے مخالف سمتوں میں چلیں اور 4 میٹر کا فاصلہ طے کریں۔ پھر اپنی دائیں طرف 6 میٹر چلیں تو بتائیں دونوں ایک دوسرے سے کتنی دوری پر ہیں۔
جلدی!!!!!!!!!!!!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top