ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گرو جی

محفلین
چلیں ایسی بات ہے تو میں بھی سوال پوچھ لیتا ہوں
انسانی جسم کے کوں‌سے چار حصوں‌کے نام کے آخر میں
"جا" آتا ہے
دو کے نام میں بتا دیتا ہوں
1( بھیجا
2( کلیجا

باقی دو کا جواب دیں
شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
پنجا اور گنجا دیا تو تھا، اگر غلط ہے تب بھی آپ کو بتانا تو چاہیے تھا ناں۔
 

سارہ خان

محفلین
سوال - ایک ٹرین نے لاہور سے ملتان جانا ہے اور دوسری نے ملتان سے لاہور آنا ہے۔ دونوں ٹرینیں ایک ساتھ چلیں اور جب انہوں نے ایک دوسرے کو کراس کیا تو ایک ٹرین اس کے ایک گھنٹے بعد اپنی منزل پر پہنچی جبکہ دوسری چار گھنٹے کے بعد منزل پر پہنچی۔ یہ بتائیے کہ ایک ٹرین دوسری سے کتنی تیز چلی۔؟؟
 
سوال - ایک ٹرین نے لاہور سے ملتان جانا ہے اور دوسری نے ملتان سے لاہور آنا ہے۔ دونوں ٹرینیں ایک ساتھ چلیں اور جب انہوں نے ایک دوسرے کو کراس کیا تو ایک ٹرین اس کے ایک گھنٹے بعد اپنی منزل پر پہنچی جبکہ دوسری چار گھنٹے کے بعد منزل پر پہنچی۔ یہ بتائیے کہ ایک ٹرین دوسری سے کتنی تیز چلی۔؟؟

جواب:

ایک ٹرین دوسری سے دو گنا رفتار سے چلی۔

کچھ مزید جوابات:

دونوں ٹرینوں نے کراسنگ سے قبل دو گھنٹے کا وقت لیا۔
اس طرح تیز رفتار ٹرین نے مکمل سفر تین گھنٹے اور سست رو ٹرین نے وہی دوری چھ گھنٹوں میں طے کی۔

امید کہ جوابات اطمینان بخش ہونگے۔ اگر غلط ہوں تو بتائیے گا کہ نظر ثانی کروں۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
سعود بھیا آپ سے ہی امید تھی اس سوال کے جواب کی ۔۔ بالکل ٹھیک ہے ۔۔:clapp:


شمشاد بھائی صرف میں ہی سوال پوچھوں کیا ۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ایسی تو کوئی فرض نماز نہیں ہے جس میں چار بار تشہد پڑھا جائے۔ چونکہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگ مختلف اماموں کو مانتے ہیں تو کسی ایک امام کے وضع کردہ طریقہ میں ایسے ہو۔ واللہ اعلم بالصواب۔
 
ہاں شمشاد بھائی مسلکی اختلاف ممکن ہے اس معاملے میں۔ پھر بھی دیکھتے ہیں شاید کسی کو ایسے کسی موقعے کا علم ہو۔! :)
 

عندلیب

محفلین
مجھے بھی نہیں معلوم تھا لیکن میں بھی کسی سے پوچھ کر یہ جواب لکھ رہی ہوں ۔
اگر آپ مغرب کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد شامل ہوں تب چار مرتبہ تشہد ملے گا۔
1۔۔۔دوسری نامکمل رکعت میں۔
2۔۔۔۔۔۔امام کی تیسری اور آپ کی پہلی رکعت میں ۔
3۔۔۔۔آپ کی دوسری رکعت میں ۔
4۔۔۔۔آپ کی تیسری یعنٰی آخری رکعت میں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top