ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن نظامی

لائبریرین
ایک سوال میری طرف سے بھی ۔ وہ کون سے صحابی ہیں جنہیں سررسول صلی اللہ علیہ وسلم کہا جاتا ہے ۔
 
سارہ خان

محفلین
سوال : ایک آدمی نے ریسٹورنٹ میں ویٹر کو بلا کر کہا کہ اس کی چائے میں مکھی ہے ۔۔ ویٹر چائے لے کر گیا اور دوسری لے کر آ یا ۔۔ آدمی نے پینا شروع کی اور غصے سے ویٹر پر چلایا کہ یہ وہ ہی چائے ہے بتائیے اس کو کیسے پتا چلا کہ ویٹر وہ ہی چائے لے کر آیا ہے ؟
 
گرو جی

چائے تو وہی رہنی تہی اب کیا اس کے لئے نئی چائے تو نہیں بنا کہ لاتا وہ
ویٹر کو صرف مکھی نکالنے کا کہا تھا چائے تبدیل کرنے کا نہیں۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
جب معلوم ہی نہیں تو جواب کیسے دوں۔ اب تو نظامی صاحب خود ہی آ کر جواب دیں۔

بڑے عرصہ بعد یہاں آنا ہوا ۔کچھ تعلیمی مصروفیات تھیں

شمشاد بھائی حضرت حذیفہ بن یمان وہ صحابی رسول ہیں جن کو رازدار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا جاتا ہے۔
ان کو علم المنافقین عطا ہوا تھا ۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
سوال : ایک آدمی نے ریسٹورنٹ میں ویٹر کو بلا کر کہا کہ اس کی چائے میں مکھی ہے ۔۔ ویٹر چائے لے کر گیا اور دوسری لے کر آ یا ۔۔ آدمی نے پینا شروع کی اور غصے سے ویٹر پر چلایا کہ یہ وہ ہی چائے ہے بتائیے اس کو کیسے پتا چلا کہ ویٹر وہ ہی چائے لے کر آیا ہے ؟

اس کے لیے اس ہوٹل سے چائے پینی پڑے گی اور ساتھ میں مکھی کا بندوبست بھی کرنا پڑے گا ۔

یا تو پیالی وہی ہو گی ۔۔ جس سے اسے اندازہ ہوا لیکن یہ بھی کوئی خاص دلیل نہیں بن سکتی کیونکہ اسی پیالی میں بھی نئی چائے ڈالی جا سکتی ہے ۔

ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ چائے پر چونکہ ملائی آ چکی تھی ۔۔ اور مکھی نکالنے سے بننے والا مخصوص نشان باقی رہ گیا ہو گا ۔۔
:)
ویسے یہ میرا اپنا اندازہ ہے ہر بندے کا اپنا قیاس ہو تا ہے ۔
 
سارہ خان

محفلین
چائے تو وہی رہنی تہی اب کیا اس کے لئے نئی چائے تو نہیں بنا کہ لاتا وہ
ویٹر کو صرف مکھی نکالنے کا کہا تھا چائے تبدیل کرنے کا نہیں۔

مکھی والی چائے کوئی کیسے پی سکتا ہے :confused: ظاہر ہے ویٹر کو بلانے کا مقصد چائے چینج کروانا تھا ۔۔۔

پھر سے سوچیں ۔۔۔:cat:
 
شمشاد بھائی حضرت حنظلہ وہ صحابی رسول ہیں جن کو رازدار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا جاتا ہے۔
ان کو علم المنافقین عطا ہوا تھا ۔
حسن نظامی میرے خیال میں رازدار رسول حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کا لقب ہے ان کو ہی نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منافقین کے نام بتائے تھے
 
سارہ خان

محفلین
اس کے لیے اس ہوٹل سے چائے پینی پڑے گی اور ساتھ میں مکھی کا بندوبست بھی کرنا پڑے گا ۔

یا تو پیالی وہی ہو گی ۔۔ جس سے اسے اندازہ ہوا لیکن یہ بھی کوئی خاص دلیل نہیں بن سکتی کیونکہ اسی پیالی میں بھی نئی چائے ڈالی جا سکتی ہے ۔

ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ چائے پر چونکہ ملائی آ چکی تھی ۔۔ اور مکھی نکالنے سے بننے والا مخصوص نشان باقی رہ گیا ہو گا ۔۔
:)
ویسے یہ میرا اپنا اندازہ ہے ہر بندے کا اپنا قیاس ہو تا ہے ۔

میں اپنے سوال کو اور واضح کرتی ہوں کہ ویٹر دوسرے کپ میں چائے لایا اور دوسرے کپ میں چائے ڈالنے سے نشان باقی نہیں رہ سکتا ۔۔
 
سوال : ایک آدمی نے ریسٹورنٹ میں ویٹر کو بلا کر کہا کہ اس کی چائے میں مکھی ہے ۔۔ ویٹر چائے لے کر گیا اور دوسری لے کر آ یا ۔۔ آدمی نے پینا شروع کی اور غصے سے ویٹر پر چلایا کہ یہ وہ ہی چائے ہے بتائیے اس کو کیسے پتا چلا کہ ویٹر وہ ہی چائے لے کر آیا ہے
؟
وہ چائے میٹھی ہوگی کیونکہ عموما ہوٹلوں میں چائےکے ساتھ الگ سے چینی آتی ہے اور بعد میں اس میں حسب منشا چینی شامل کی جاتی ہے ۔ ویٹر وہی چائے دوبارہ لے آیا جس میں چینی وہ شخص ڈال چکا تھا۔
 
عسکری

معطل
چلو پھر آج مین پو چھتا ھوں آسان سا سو ال

ایک آدمی سفر پے جا رھا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا۔سب کچھ چھن گیا بس ایک چھپا ھوا سونے کا زنجیر بچ گیا۔وہ تھوڑا دور گیا تو اس کو ایک سراے ملا۔اس آدمی نے سراے کے مالک کو بتایا کہ میرے پاس یہ سونے کی زنجیر ھے اور مجھے سات دن قیام کرنا ھے۔سراے کا مالک بولا اس زنجیر کی سات کڑیاں ھیں تم مجھے ایک کڑی روزانہ دینا پر اس شرط پہ کہ تم زنجیر کی صرف ایک کڑی توڑو گے۔اب آپ بتاو وہ آدمی سات میں سے ایک کڑی توڑ کر کیسے سراے والے کو روز ایک کڑی دے گا :grin::grin::grin:
 
حسن نظامی

لائبریرین
حسن نظامی میرے خیال میں رازدار رسول حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کا لقب ہے ان کو ہی نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منافقین کے نام بتائے تھے

ابن حسن بہت شکریہ
دراصل میں ابھی حضرت حنظلہ کے متعلق پڑھ رہا تھا اس لیے ان کا نام ہی لکھ دیا ۔۔
میں پوسٹ میں تبدیلی کر چکا ہوں آپ کا بہت شکریہ ۔۔
جزاک اللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top