ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گرو جی

محفلین
انسانی جسم کے کچھ حصوں کے نام کے آخر میں لفظ "جا" آتا ہے اور صرف چار حصے ہی ایسے ہیں جن میں‌ لفظ "جا "آتا ہے
دو کے نام میں بتا دیتا ہوں باقی دو کے آپ بتا دیں
ایک کلیجا
دوسرا بھیجا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب تو مجھے بھی معلوم ہے۔
میں نے بات رات کے وقت کی کی تھی۔
رات تو تمام اجرامِ فلکی پر آتی ہے۔ مگر رات میں سورج کی روشنی نہیں ہوتی۔
اسی طرح چاند پر بھی دن رات آتی ہے۔ دن میں سورج کی روشنی ہوتی ہے۔
رات میں بھی سورج کی روشنی ہوتی ہے؟ یہ تو ممکن نہیں۔ واللہ اعلم

ابو کاشان سورج کی روشنی تو 24 گھنٹے ہی ہوتی ہے اور بارہ مہینے ہوتی ہے۔ اس میں حیرانگی کی کیا بات ہے۔
 
اوہ معاف کیجئے گا ابو کاشان صاحب میں نے پہلے آپ کی پوسٹ نہیں دیکھی تھی ورنہ فوراً جواب لکھا ہوتا۔ در اصل چاند کے ساتھ زمین سے مختلف ایک بات یہ بھی ہے کہ زمین کے تقریباً سارے ہی حصوں پر رات اور دن ایک مخصوص دورانئے کے بعد آتے رہتے ہیں اس کی محوری گردش کے چلتے۔ جبکہ چاند کا جو حصہ روشن ہے وہ ہمیشہ سورج کے رخ پر ہوتا ہے اور بقیہ حصہ ہمیشہ تاریکی میں رہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گرو جی صبر کریں، ابھی عقل کے گھوڑے دوڑا رہے ہیں، جب تھک جائیں گے تو آپ سے پوچھ لیں گے۔
 

سارہ خان

محفلین
سوال: آپ کے پاس چند آڑو اور چند سوئیاں ہیں آپ ہر آڑو میں ایک سوئی لگاتے ہیں تو ایک سوئی بچ جاتی ہے اور اگر آپ ہر آڑو میں دو سویاں لگاتے ہیں تو ایک آڑو بچ جاتا ہے
بتایئے آپ کے پاس کتنے آڑو اور کتنی سوئیاں ہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
غمگین اس لیے کہ آپ نے فوراً ہی جواب دے دیا، ذرا گھما پھرا کے جواب دینا تھا ناں۔
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا :) :) :)

شمشاد بھائی ایسی بات نہیں ہوگی۔ اپیا ایسا نہیں سوچ سکتیں۔ ویسے بھی یہ سوال خاصہ آسان تھا اگر کسی کو تھوڑی سی بھی الجبرا آتی ہو تو۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی یہی تو بات ہے۔ سارہ عموماً بہت آسان سوال ہی پوچھتی ہے لیکن چاہتی ہے کہ پہلے کوئی غلط ملط جواب آئیں۔
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا :) :) :) :grin: :grin:

اب آپ کی خیر نہیں شمشاد بھائی۔ آپ کو خبر ہے آپ کسے چھیڑ رہے ہیں۔ اور ان کے پاس کتنی بڑی فوج ہے! (بقول آپ کے خوا-3)
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی جو بھی کوئی آسان یا مشکل سوال مل جاتا ہے پوچھ لیتی ہوں کہ کچھ نہ ہونے سے تو بہتر ہے کچھ بھی پوچھ لوں ۔۔:)
سعود بھیا غمگین اس لئے ہوئی کہ سوال اتنا آسان پوچھ لیا جو آپ کو ایک سیکنڈ بھی نہ لگا جواب دینے میں ۔۔:(

اور شمشاد بھائی کو نہ ڈرائیں میری فوج سے ۔۔ کبھی کبھی یہ خود ہماری فوج کے سپہ سالار ہوتے ہیں ۔۔:tounge:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top