ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ کے پاس دس سکے ہیں۔ ان کو “ L “ کی شکل میں اسطرح رکھیں کہ اوپر سے نیچے گنیں تو 6 ہوں اور دائیں سے بائیں بھی 6 ہی گنے جائیں۔
 

حجاب

محفلین
کتنے مشکل سوال ہیں ،اسی لئے میں ادھر آتی ہی نہیں۔اور وہ بھی حساب کتاب والے سوال اللہ بچائے ان سے میں نے تو ہمیشہ حساب کے سوال یاد کر کے امتحان پاس کیا ہے ۔ :oops:
 

حجاب

محفلین
جی ہاں حساب کے سوال الجبرا جیومیٹری سب کچھ یاد کرکے لکھا کرتی تھی اتفاق سے وہی سوال آ جایا کرتے تھے امتحان میں جو یاد کرتی تھی ۔بس بیڑا پار :oops:
 

قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
جی ہاں حساب کے سوال الجبرا جیومیٹری سب کچھ یاد کرکے لکھا کرتی تھی اتفاق سے وہی سوال آ جایا کرتے تھے امتحان میں جو یاد کرتی تھی ۔بس بیڑا پار :oops:
ہمارے بی سی ایس میں ایک مضمون ہے، کیلکولس، پندرہ سو صفحے کی کتاب، حساب کا مضمون ہے۔ تو میری ایک سٹوڈنٹ ہیں، کیلکولس کا پیپر دے کر آئیں تو پوچھا گیا کہ کیسا ہوا پیپر۔ انہوں‌نے فٹا فٹ سارے سوال، ان کے حل اور جوابات لکھ کر دکھا دئے۔ جب ایک سوال کے بارے میں‌ان سے پوچھا گیا کہ یہ مرحلہ اس طرح‌کیوں ‌حل کیا تو جواب ملا تھا کہ سر، میں نہیں‌جانتی، کتاب کے فلاں صفحے کی فلاں‌مشق کا فلاں سوال ہے اور اس پر فلاں فارمولا لگنا چاہیئے۔ کیوں کی بات نہ کریں :D
 

سارہ خان

محفلین
اگلا سوال : ایک پہاڑی علاقے میں بس جا رہی ہے جس میں‌48 مسافر سوار ہیں۔ ایک ویران مقام پر دو مسافر بس رکوا کر اترتے ہیں۔ بس تھوڑا ہی آگے چلتی ہے کہ ایک تودہ بس پر آ کر گرتا اور بس کھائی میں گر جاتی ہے اور تمام مسافر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اترنے والے مسافروں میں سے ایک کہتا ہے کاش ہم بس سے نہ اترے ہوتے۔ دوسرا کہتا ہے ہاں‌واقعی کاش ہم بس سے نہ اترے ہوتے۔ کیوں؟
 

شمشاد

لائبریرین
انہوں نے صحیح کہا، اگر وہ بس سے نہ اترتے تو سب کے سب مسافر بچ جاتے اور وہ ایسے کہ بس کے رکنے میں اور دوبارہ چلنے میں جو وقت لگا وہی وقت وہ متواتر چلتی رہتی تو تودہ گرنے سے پہلے ہی وہ اس مقام سے آگے نکل گئی ہوتی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top