ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پہلے سارہ جی آ کر سوال کا نتیجہ تو بتائیں، پھر ہو سکتا ہے وہی سوال بھی کر لیں۔ (ویسے بھی کل جمعرات ہے :wink: )
 

فہیم

لائبریرین
آپ سب نے تو بڑی آسان آسان سوال یا پہلیاں پوچھی ہیں اگر کوئی میرے سوال کا جواب دے تو مانو
آم ، جام ، بادام
یہ تین پھل ہیں تینوں کے آخر میں م آتا ہے کوئی
چھوتھا پھل بتائیں جس کے آخر میں م آتا ہو
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے یہ بتا دیں کہ جام کون سا پھل ہے؟ کہاں ہوتا ہے، کیسا ہوتا ہے اور کس موسم میں ہوتا ہے؟

آم اور بادام کا تو پتہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں ایک پھل ہوتا ہے جسے فننش میں‌ پلم اور انگریزی میں‌ بلم کہتے ہیں۔ ابھی اردو کا پتہ نہیں
 

فہیم

لائبریرین
جب دو ممتاز شخصیات کی ایک ہی رائے ہے تو مجھ بیچارے کی کیا مجال کے انکار کروں

آپ دونوں کے ہی جوابات درست ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ، بس یہ بتا دیجیئے کہ امرود کو “ جام “ کس علاقے میں کہا جاتا ہے، شاید اندرون سندھ میں کہتے ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد صاحب

امرود کو جام کس علاقے میں کہا جاتا ہے اس کا تو مجھے معلوم نہیں
مگر اگر آپ نے کراچی میں امرود بیجنے والوں کو دیکھا ہو تو وہ جام جام ہی چلارہے ہوتے ہیں
ویسے یہ %100 کنفرم ہے کے امرود کو جام کہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
میری معلومات میں اضافہ ہوا ہے کہ کراچی میں امرود کو “ جام “ کہتے ہی۔ ورنہ میں تو جام کو ہی جام سمجھتا رہا ہوں۔ وہی جام جس کو پیمانہ بھی کہتے ہیں۔

جامِ مئے توبہ شکن، توبہ میری جام شکن
سامنے ڈھیر ہے ٹوٹے ہوئے پیمانوں کا

شاکر بھائی آپ کیا کہتے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top