ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
نائس
ایک مالی کے پاس 4 پودے ہیں ان پر پھول صرف اسی صورت لگ سکتے ہیں اگر ہر پودے کا فاصلہ باقی تین پودوں سے برابر ہو۔ اب ذرا مالی کی مدد کر دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
نائس
ایک مالی کے پاس 4 پودے ہیں ان پر پھول صرف اسی صورت لگ سکتے ہیں اگر ہر پودے کا فاصلہ باقی تین پودوں سے برابر ہو۔ اب ذرا مالی کی مدد کر دیں۔

مجھے تو یہ کیکٹس کے پودے لگتے ہیں، جن پر پھول ہی نہیں لگنے۔
 

بدتمیز

محفلین
نہیں نہیں ہمت کریں پہلے ان کو پوچھے گئے طریقے پر لگا تو دیں پھر دیکھیں کہ پھول لگتے ہیں کہ نہیں۔
 

زیک

مسافر
بدتمیز یہ ایک plane surface پر تو ممکن نہیں ہے البتہ یوں ہو سکتا ہے کہ دو پودے ایک اونچائی پر ہوں اور دو فرق اونچائی پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی پھر بھی فاصلہ ایک جیسا نہیں ہو سکتا۔

اگر چاروں پودے ایک ہی گملے میں لگا دیں تو قربِ قیاس ہے۔
 

زیک

مسافر
اگر پودوں کے درمیان فاصلہ اکائی قرار دیا جائے تو یہ coordinates تمام ایک دوسرے سے برابر فاصلے پر ہیں:

[eng:aa13a9574c](0,0,0)
(1,0,0)
(0.5,0.5,0.707)
(0.5,-0.5,0.707)[/eng:aa13a9574c]
 

زیک

مسافر
یہ لکھنے کے بعد یاد آیا کہ یہ تو ایک خاص شکل ہے جسے regular tetrahedron کہتے ہیں۔ سو اگر آپ چاروں پودے ایک regular tetrahedron کے کونوں پر رکھیں تو سب برابر فاصلے پر ہوں گے۔
 

بدتمیز

محفلین
شمشاد: آپ گملے میں لگائیں یا میدان میں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ چاہے جیسے مرضی لگائیں بس لگا دیں۔

زکریا: ارے آپ تو میتھس اور انجینئرنگ لے آئے قسم لے لیں میں نے بچوں سے بچوں جیسا ہی سوال پوچھا تھا۔ خلاف توقع وکی پیڈیا کا لنک نہ پا کر مایوسی ہوئی۔ ویسے مجھے پوری امید تھی آپ بہت آسانی سے بوجھ لیں گے۔
 

بدتمیز

محفلین
زکریا کا جواب درست ہے۔ درج ذیل لنک پر تصویر دیکھ لیں http://mathworld.wolfram.com/Tetrahedron.html
آسان الفاظ میں اس کا جواب تھا کہ تین پودے تو ایک ٹرائی اینگل میں لگا دئیے۔ چوتھا پودا برابر اونچائی پر لگا دیا جائے گا بالکل اہرام مصر کی طرز پر۔
اب چونکہ جواب زکریا نے دیا ہے تو سوال بھی وہ پوچھیں۔
 

ظفر احمد

محفلین
زکریا بھائی نے تو سوال پوچھا نہیں میں ہی پوچھ لیتا ہوں

ایک چار انچ کی لائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو چھوٹا کرنا ہے شرط یہ ہے کہ اسے مٹانا بھی نہیں ہے اور نہ ہی اور رائٹ کرنا ہے بس یہ چھوٹی ہو جائے یعنی اس لکیر کو بغیر چھوئے اسے چھوٹا کر دیں۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ٰیہ ھے چار انچ کی لائن ، اس کے نیچے ایک پانچ کی لائن اور کھینچ لی ۔تو اوپر والی چھوٹی ھو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

دوست

محفلین
واہ بھئی مان گئے۔
کیا نکتہ نکالا ہے ڈاکٹر صاحب اس وقت میرا دل بے اختیار واہ واہ کررہا ہے۔
 

ظفر احمد

محفلین
ایک سوال اور حاضر خدمت ہے۔

ایک مرد اور ایک عورت ساتھ جا رہے تھے کسی نے پوچھا کہ آپکا آپس میں کیا رشتہ ہے۔ تو مرد نے کہا کہ اس کی ساس اور میری ساس آپس‌میں‌سگی‌ماں‌بیٹی‌ہیں‌۔‌‌‌‌‌‌‌‌ اب یہ بتائیں کہ انکا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
zafar نے کہا:
ایک سوال اور حاضر خدمت ہے۔

ایک مرد اور ایک عورت ساتھ جا رہے تھے کسی نے پوچھا کہ آپکا آپس میں کیا رشتہ ہے۔ تو مرد نے کہا کہ اس کی ساس اور میری ساس آپس‌میں‌سگی‌ماں‌بیٹی‌ہیں‌۔‌‌‌‌‌‌‌‌ اب یہ بتائیں کہ انکا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

بدتمیز کا جواب غلط ہے
صحیح جواب ہے
سسر اور بہو

کیوں ظفر صاحب آپ کیا کہتے ہیں
 

ظفر احمد

محفلین
فھیم کا جواب درست ہے۔ پر انعام نہیں ملے گا کیوں کہ پاکستان پر بہت قرضہ ہے پہلے وہ اتار دیں پھر ملے گا جب تک انتظار کریں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top