ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اک منا پانی میں نہائے
ساتھ ہی پانی پیتا جائے

جتنا پانی پیٹ میں ڈالے
کلی کر کے اسے اچھالے
 
ایک_____لڑکی بازار گئی۔
اس نے بازار سے_____خریدی۔
راستے میں اس کی ٹکر ایک_____عورت سے ہوگئی۔
اس کی_____گرگئی۔
وہ پھر بازار گئی اور بازار سے_____خریدی۔



دوستوں ان تمام خالی جگہوں کو اس طرح پر کرنا ہے
کے تمام خالی جگہوں میں ایک ہی الفاظ آئے۔
:wink: :wink: :wink: :wink: :wink:
 

ظفر احمد

محفلین
ایک_چینی_لڑکی بازار گئی۔
اس نے بازار سے__چینی___خریدی۔
راستے میں اس کی ٹکر ایک__چینی___عورت سے ہوگئی۔
اس کی__چینی___گرگئی۔
وہ پھر بازار گئی اور بازار سے__چینی___خریدی۔
 

ظفر احمد

محفلین
کم از کم چار ایسے نام بتایئں جن کو الٹا پڑھنے پر بھی وہی نام بن جائے۔

نوٹ: یہ ضروی نہیں کہ وہ نام انسان کا ہی ہو۔ کسی بھی چیز کا نام ہوسکتا ہے نام اردو میں ہونا چاہیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اُس کا دیکھا ڈھنگ نرالا
گرمی میں لگتا ہے پالا
سردی میں وہ گرمی لائے
سردی گرمی مل کر آئے
 

ماوراء

محفلین

سوال: آٹھ جھونپڑیاں گرا کر اگر چار مکان بنتے ہیں تو بتائیے ایسی چالیس چھونپڑیاں گرا کر کتنے مکان بنیں گے؟
 

ماوراء

محفلین

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:

سوال: آٹھ جھونپڑیاں گرا کر اگر چار مکان بنتے ہیں تو بتائیے ایسی چالیس چھونپڑیاں گرا کر کتنے مکان بنیں گے؟

بننے تو 20 چاہیں اگر کوئی ہیرا پھیری نہ کرو تو۔

آپ تو بہت ذہین ہیں۔

تو اس میں‌ کیا شک ہے؟ :wink: :wink: :wink:
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:

سوال: آٹھ جھونپڑیاں گرا کر اگر چار مکان بنتے ہیں تو بتائیے ایسی چالیس چھونپڑیاں گرا کر کتنے مکان بنیں گے؟

بننے تو 20 چاہیں اگر کوئی ہیرا پھیری نہ کرو تو۔

آپ تو بہت ذہین ہیں۔

تو اس میں‌ کیا شک ہے؟ :wink: :wink: :wink:

یہ شک اس سوال کے جواب دینے کے بعد دور ہو جائے گا۔
سوال : کبوتروں کا ایک جوڑا سال کے شروع میں دو انڈے دیتا ہے اور سال کے آخر تک ہر مہینے دو انڈے دیتا ہے۔ انڈے ایک مہینے کے بعد چوزے میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور چوزے بھی انڈے سے نکلنے کے ایک ماہ بعد انڈے دینے شروع کر دیتے ہیں۔ بتائیے کہ سال کے آخر میں کبوتروں کی تعداد کیا ہو گی؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top