ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ماوراء

آپ کے سوال کا جواب تو بدتمیز نے ہی دے دیا تھا
اگرآپ غور کرتیں۔
جواب وہی ہے جو نوید ملک صاحب نے دیا ہے۔

اب میرے سوال کا جواب :D
 

نوید ملک

محفلین
سوال میں تھا کہ اس نے اپنے حصہ کے 8 روپے ادا کئے ، مطلب یہ کہ 8 روٹیاں 24 روپے میں خریدی گئیں ۔ ایک نے 15 خرچے تھے دوسرے نے 9 ۔ :p
 
یار کیا ہوگیا ہے
سیدھا ساجواب ہے

تمام روٹیوں کے 3 ، 3 ٹکڑے کرلو تو ٹوٹل ہوگئے
8 ضرب 3 = 24
اس طرح تینوں کے حصے میں 8 ، 8 ٹکڑے آئے
اس طرح 5 روٹیوں والے کے ٹکڑے بنے 5 ضرب 3 = 15
اور 3 روٹیوں والے کے بنے 3 ضرب 3 = 9
اس طرح 5 روٹیوں والے نے 15 میں سے 8 خود کھائے اور 7 اس شخص کو دیے۔
اور 3 روٹیوں والے نے 8 خود کھائے اور 1 اس شخص کو دیا۔
اس طرح اصول کے مطابق 7 ٹکڑے جس نے دیے اس کے 7 روپے
اور 1 ٹکڑا جس نے دیا اس کا 1 روپیہ۔
بس اتنا سا جواب
یہ تو کافی ساری کتابوں میں بھی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
چلو اب ایک سوال میں پوچھ لیتا ہوں۔
ایک ہوٹل میں ایک ڈیجیٹل گھڑی لگی ہے اور رسیپشن ڈیسک پر رسیپشنسٹ سامے آئینے میں اس کے عکس سے وقت دیکھتی ہے۔ سوال ہے کہ یہ گھڑی جو کہ 00.00 طرز سے وقت د چوبیس گھنٹے کے طریقے سے یعنی 00.00 سے 23.59 تک۔ اس کا عکس کتنی بار:
۔۔درست وقت دے گا
۔۔درست لگنے والا لیکن غلط وقت دے گا
۔۔مہمل وقت دے گا جسے پڑھا نہیں جا سکتا۔

ہنٹ:
0۔ 1۔اور 8 عکس میں بھی درست نظر آتے ہیں جب کہ 3۔4۔6 اور 7 پڑھے نہیں جا سکتے۔ 2 اور پانچ الٹے اس طرح نظر آتے ہیں کہ دو پانچ بن جاتا ہے اور پانچ دو۔
حوالہ:
http://mindsports.org
 

بدتمیز

محفلین
ڈیول فش اس قسم کا ایک سوال ایک اور صاحب کچھ عرصہ پہلے پوچھ چکے ہیں میرے خیال سے آپ انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ایسا کرنا ممکن نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
ڈیول فش نے کہا:
ماوراء

آپ کے سوال کا جواب تو بدتمیز نے ہی دے دیا تھا
اگرآپ غور کرتیں۔
جواب وہی ہے جو نوید ملک صاحب نے دیا ہے۔

اب میرے سوال کا جواب :D
اگر غور ہی کرنا تھا تو مجھے سوال ہی پوچھنے کی کیا ضرورت تھی۔ آپ بھی ذرا غور فرما لیتے تو بہت اچھا ہوتا۔ :?

خیر۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ ٹائلس آف انڈیا اخبار کے سنڈے ادیشن کے مائنڈ سپورٹس کالم میں آیا تھا اور اسی میں یہ ربط بھی دیا گیا تھا۔ میرے پاس بھی یہ سائٹ نہیں کھلی۔ ممکن ہے کہ آج کل کچھ گڑبڑ ہو۔ بہر حال سوال دل چسپ ہے۔
ایک بات شاید میں بھول گیا۔
ایسے اوقات کا بھی حساب کرنا ہے جب وقت درست عدد دکھائے لیکن مہمل ہو، جیسے 51.51
 

فہیم

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
ڈیول فش اس قسم کا ایک سوال ایک اور صاحب کچھ عرصہ پہلے پوچھ چکے ہیں میرے خیال سے آپ انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ایسا کرنا ممکن نہیں۔

لگتا ہے انھوں نے اس دھاگے کے پچھلے صحفات کو نہیں دیکھا۔
 
fahim نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
ڈیول فش اس قسم کا ایک سوال ایک اور صاحب کچھ عرصہ پہلے پوچھ چکے ہیں میرے خیال سے آپ انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ایسا کرنا ممکن نہیں۔

لگتا ہے انھوں نے اس دھاگے کے پچھلے صحفات کو نہیں دیکھا۔

اوہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ
تو یہ یہاں پہلے ہی ہوچکا ہے :(
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اپنے دماغ شریف کو زحمت ہی نہیں دی۔ آپ اپنے دماغ ۔۔۔۔۔۔۔ کو زحمت دے لیں۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top