ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
ڈیزائن گیلیلیو گیلیلی نے بنایا تھا سترہوں صدی میں

پہلا پیٹنٹ شدہ بال پوائنٹ پن 30 اکتوبر 1888 کو جان جے لاؤڈ نے بنایا
 
خرم

محفلین
برادران و ہمشیرگان، والد صاحب خلد آشیانی نے ایک دفعہ یہ سوال ہم سے پوچھا تھا، ہم تو نہ بوجھ سکے تھے، دیکھتے ہیں اگر آپ بوجھ لیں۔

ایک صاحب اور ایک خاتون اکٹھے جا رہے تھے۔ پولیس والے نے روک کر پوچھا کہ ان کا آپس میں رشتہ کیا ہے؟ صاحب گویا ہوئے “رشتہ کا تو تم پتہ کرو میں‌ تو بس اتنا جانتا ہوں‌کہ میری ساس اور ان کی ساس آپس میں ماں بیٹی ہیں“۔ اب آپ یہ بتائیے کہ ان دونوں کا رشتہ کیا تھا؟
 
بدتمیز

محفلین
خرم نے کہا:

سلام
خرم یہ سوال یہاں پوچھا جا چکا ہے اور اس کا جواب بھی دیا جا چکا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
چلو اب ایک سوال میں پوچھ لیتا ہوں۔
ایک ہوٹل میں ایک ڈیجیٹل گھڑی لگی ہے اور رسیپشن ڈیسک پر رسیپشنسٹ سامے آئینے میں اس کے عکس سے وقت دیکھتی ہے۔ سوال ہے کہ یہ گھڑی جو کہ 00.00 طرز سے وقت د چوبیس گھنٹے کے طریقے سے یعنی 00.00 سے 23.59 تک۔ اس کا عکس کتنی بار:
۔۔درست وقت دے گا
۔۔درست لگنے والا لیکن غلط وقت دے گا
۔۔مہمل وقت دے گا جسے پڑھا نہیں جا سکتا۔

ہنٹ:
0۔ 1۔اور 8 عکس میں بھی درست نظر آتے ہیں جب کہ 3۔4۔6 اور 7 پڑھے نہیں جا سکتے۔ 2 اور پانچ الٹے اس طرح نظر آتے ہیں کہ دو پانچ بن جاتا ہے اور پانچ دو۔
حوالہ:
http://mindsports.org
درست جواب حاضر ہے
24 گھنٹوں کے 1440 منٹوں میں:
1187 بار وقت پڑھا نہیں جا سکے گا
132 بار مہمل وقت پڑھا جائے گا جیسے 8181
121 بار وقت پڑھا جا سکے گا اور لاجیکل ہقگا لیکن ان میں سے صرف 11 بار وقت وہی پڑھا جائے گا جو کہ اصل میں ہو گا:
0000
0110
0250
0520
1001
1111
1251
1521
2005
2115
2255
 
خرم

محفلین
چوک ہو گئی نا! چلئے ایک اور بار آزمائش کر لیتے ہیں۔

سو روپوں کو اس طرح سات تھیلیوں میں بانٹئے کہ ایک روپے سے سو روپوں تک جو بھی رقم کوئی آپ سے مانگے آپ ان تھیلیوں کی صورت میں ہی ادا کریں گے۔
 
ماوراء

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ماوراء نے کہا:
‘صفر‘ ایک لفظ ہے جبکہ ‘کچھ نہیں‘ دو الفاظ ہیں۔ :p lol

جواب ابھی بھی درست نہیں۔ کیا اتنا آسان سا سوال کسی کو نہیں آتا :shock:
کبھی کبھی آسان سوال بھی سمجھ میں نہیں آتے۔ اگر کسی کو پتہ ہوتا تو کوئی نہ کوئی جواب دے ہی دیتا۔ :(
اس کا جواب آپ کو خود تو معلوم ہے نا؟ :roll:
 
بدتمیز

محفلین
خرم نے کہا:
چوک ہو گئی نا! چلئے ایک اور بار آزمائش کر لیتے ہیں۔

سو روپوں کو اس طرح سات تھیلیوں میں بانٹئے کہ ایک روپے سے سو روپوں تک جو بھی رقم کوئی آپ سے مانگے آپ ان تھیلیوں کی صورت میں ہی ادا کریں گے۔

1۔2۔3۔4۔10۔20۔50
 
بدتمیز

محفلین
ماوراء نے کہا:
کبھی کبھی آسان سوال بھی سمجھ میں نہیں آتے۔ اگر کسی کو پتہ ہوتا تو کوئی نہ کوئی جواب دے ہی دیتا۔ :(
اس کا جواب آپ کو خود تو معلوم ہے نا؟ :roll:

سلام
جی مجھے تو معلوم ہے۔ حیرانی یہ ہے کہ یہاں پر بڑے بڑوں کو نہیں معلوم
 
وعلیکم السلام

چلیں، پھر آپ خود ہی بتا دیں نا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top