ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ضبط نے کہا:
شہنشاہ اکبر کہاں‌ پیدا ہوا تھا، تاریخ پیدائش اور جگہ بھی بتائیں۔

شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر 15 اکتوبر 1542 عیسوی کو عمرکوٹ، سندھ میں پیدا ہوا۔

27 اکتوبر 1605 عیسوی کو اس کا انتقال ہوا۔
 

عمر سیف

محفلین

عمر سیف

محفلین
پورا نام ظہیرالدین محمد بابر

پیدائش۔ فروری 14، 1483ء
وفات۔ دسمبر 26، 1530ء
جگہ پیدائش۔ اندجان، فرغانہ وادی ۔ آج کل اُزبیکستان


شادیاں۔
عائشہ سلطان بیگم
بی بی مبارکہ یوسف زائی
بی بی گُلنار
گُل رُخ بیگم
ماہم بیگم
معصومہ بیگم
بی بی نور گُل
سعدیہ آفاق
زینب سلطان بیگم

بچے۔
ہمایوں
کامران مرزا
عسکری مرزا
ہندل مرزا
گُلبدن بیگم
فخر النساء

250px-Babur.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مفصل جواب لکھا ہے۔

اب پیشتر اس کے کہ یہ دھاگہ “ تاریخ “ کا حصہ لگنے لگے، سوالوں کا رخ موڑ لینا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکل و صورت میں ہے جیسا
اُس کا چولا بھی ہے ویسا

سال میں بدلے ایک لباس
اور نہیں ہے اُس کے پاس

(نوٹ : اس کا جواب جنرل مشرف نہیں ہے)
 

خرم

محفلین
ہیں جی :shock: اچھا اب پھر دماغ پر زور ڈالتے ہیں۔ ایسی چیز جو سال میں‌ایک دفعہ لباس بدلے اور جو اپنے لباس جیسا ہی ہوتا ہے۔ کیا ہو سکتا ہے؟ ایک ہی چیز ہے جو سال بھر میں صرف ایک دفعہ اپنا لباس بدلتی ہے (مسلمان تو کم از کم دو دفعہ عیدین پر بدل ہی لیتے ہیں)۔ تو جی بھائی شمشاد صاحب آپ کے سوال کا جواب ہے

سانپ

ویسے جنرل پرویز مشرف بھی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کہئے کیسا رہا؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب خرم بھائی، جواب درست ہے،

اور وہ سانپ تھوڑا ہی ہیں، وہ تو اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔

اب اگلی پہیلی آپ کے ذمے۔
 

عمر سیف

محفلین
دُنیا کا سب سے پہلا بال پوائنٹ کس نے بنایا تھا۔ بنانے والے کا نام اور جس سن میں بنایا لکھیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top