ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
خرم: کیا اس کو سات حصوں میں تقسیم کرنا ممکن ہے؟ میں اس کو 87 تک تقسیم کر پایا ہوں 13 کا ہندسہ پھنس رہا ہے۔ امریکہ میں تو آپکو معلوم ہی ہے اس کو کیا سمجھا جاتا ہے :twisted:

ماورا: تھریڈز کا ستیاناس کرنے کے حقوق مجھ معصوم کو حاصل ہیں۔ ملک کا ستیاناس کرنے کے حقوق صدر‌ کو حاصل ہیں اور دنیا کا ستیاناس کرنے کے حقوق بش بہادر کو۔

شمشاد: میری گزارش ہے کہ آپ غیر متعلقہ پوسٹس کو ایک الگ تھریڈ میں ٹرانسفر کر دیں۔ اس سے اس تھریڈ کی ساری رونق ختم ہو گئی ہے۔ امید ہے اس دفعہ گزارش پر غور کریں گے۔ شکریہ
 

ماوراء

محفلین
لیکن یہاں غیر متعلقہ پوسٹس کون سی ہیں؟ :?
273_pata_nahi_1.gif
 

خرم

محفلین
بی ٹی بھائی بالکل ممکن ہے بس ذرا ذہنِ ۔۔۔۔ پر زور دیجئے۔

خالی جگہ آپ خود ہی پر کر لیجئے گا۔
 

خرم

محفلین
زکریا بھائی، آپ تو سو روپوں سے بھی آگے نکل گئے۔

اشارہ: بی ٹی اور زکریا مل کر سوچیں تو جواب کے بہت قریب ہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
زکریا اس کو ڈبل کرتے گئے۔ آخر میں 64 کی جگہ 37 آتا ہے۔ زکریا نے پہیلی بوجھی ہے لیکن وہ ابھی کوئی سوال نہیں پوچھ سکتے میرے سوال کا ابھی تک جواب نہیں ملا
صفر اور کچھ نہیں میں کیا فرق ہے :twisted:
 

خرم

محفلین
قیصرانی بھائی 1، 2، 4، 8، 16، 32 اور 37 کی تھیلیاں ہوں تو آپ ایک روپے سے سو روپے تک کی تمام رقوم ان تھیلیوں کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں۔ اس لئے زکریا اور بی ٹی نے مل کر پہیلی بوجھ لی ہے۔

رعایتی نمبر بھی تو کوئی چیز ہے نا :wink:
 

بدتمیز

محفلین
اگر آپ حساب کہتے تو بات جچتی بھی آپ نے صفر کو انگلش کا لفظ بنا ڈالا۔ میتھس میں زیرو ہے صفر نہیں۔

ان دونوں کے درمیان چھوٹا سا فرق ہے جو اتنا چھوٹا ہے کہ انٹر کے 15،16 سال کے بچے بوجھ گئے تھے آپ لوگ نہیں بوجھ سک رہے۔
 

بدتمیز

محفلین
:grin1: میرا بڑا دل کر رہا ہے کہ آپ کو بی بی کہہ دوں۔ آخری دفعہ کسی کو بی بی بڑے عرصے پہلے کہا تھا۔ شنید ہے بی بی لفظ سنتے ہی خواتین کی ساری سوئی پڑی حسیں بیدار ہو جاتی ہیں اور ان کو 11k کا جھٹکا لگتا ہے۔
جی نہیں ابھی بھی جواب درست نہیں بلکہ درستگی کی منزل کے آس پاس تک نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
بی بی کہنے کی زحمت بالکل نہ کیجئے گا۔ کیونکہ میری سوئی ہوئی عقل یہ سننے کے بعد بھی نہیں جاگتی۔ آزمائی ہوئی بات ہے۔

273_pata_nahi_1.gif
 

خرم

محفلین
بی ٹی جی پھر تو ایک ہی فرق رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ صفر میں ایک نقطہ ہے اور “کچھ نہیں“ میں چھ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top