ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
خرم: اجی حضرت فرق موجود ہے لیکن نقطوں والا نہیں

ماورا: وجود اور عدم سے ہی تعلق ہے اس چیز کا آپ جواب کے کافی قریب ہو۔
 
صفر کو کسی عدد کے ساتھ لگانے سے اس کی مقدار دس گنا بڑھ جاتی ہے جیسے 1 اور 10 ۔ جبکہ کچھ نہیں کو کسی عدد کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا ہے ۔ یعنی اصل عدد کی مقدار تبدیل نہیں ہو سکتی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پہیلی تو حل ہونے کی نہیں اور نہ انہوں نے بتانی ہے،

اتنی دیر میں مندرجہ ذیل پر اپنی ذہانت آزما لیں :

کالے کو جب تاؤ آئے
دیکھو اس کا کام
سر پر وہ گوری کو نچائے
صبح ہو یا شام
 

بدتمیز

محفلین
شیر افضل: نہیں ابھی بھی درست نہیں۔ در اصل آپ سب ایک ہی بات کو مختلف طریقوں سے بیان کر رہے ہیں۔ ذرا اس کو کسی اور زاویہ سے دیکھیں
 

بدتمیز

محفلین
شمشاد جواب کی درستگی یا غلط ہونے کا فیصلہ آپ نہیں کر سکتے۔ نہ ہی میرا موڈ ہے کہ میں فضول میں‌ لوگوں کو الجھاؤں کہ کسی سوال کا جواب نہیں ہے اور ان کو اس کام پر لگائے رکھوں۔ آپ چونکہ بچوں والی پہیلیاں بوجھنا چاہتے ہیں لہذا رات تک انتظار کر لیں اس کے بعد میں جواب دے دونگا۔
 

ماوراء

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ماورا: وجود اور عدم سے ہی تعلق ہے اس چیز کا آپ جواب کے کافی قریب ہو۔
1۔ صفر جگہ گھیرتا ہے۔ جبکہ کچھ نہیں، نہیں گھیرتا۔lol
2۔ صفر دائرہ کی صورت میں ہوتا ہے لیکن کچھ نہیں کی کوئی صورت نہیں۔ :p
؟؟؟؟


273_ayesamajh_1.gif
 

بدتمیز

محفلین
آپ نے جواب دے کر خود ہی اپنے آپ کو پیٹنا شروع کر دیا۔ چلیں اچھا ہی کیا کیونکہ جواب درست نہیں‌ہے۔ گزارش ہے کہ لاجیکلی سوچیں آپ تعریف کر رہے ہیں۔ جبکہ اگر ان دونوں کی لاجیک سوچیں تو جواب بے حد آسان ہے۔
 

خرم

محفلین
صفر کے آگے بھی ہندسے ہوتے ہیں اور پیچھے بھی جبکہ کچھ نہیں‌ کا نہ کوئی آگے اور نہ کوئی پیچھے۔ اب اگر اسے بھی غلط کہا نا تو ۔۔۔۔ :warzish:
 

بدتمیز

محفلین
خرم: جی یہ جواب درست نہیں‌ہے۔ :twisted:

شیر افضل: آپ کے پاس 9 گھنٹے رہ گئے ہیں کوشش کریں آپ بوجھ لیں گے۔ آپ نے لاجیکلی سوچنا شروع کر دیا ہے۔
 
سوچ سوچ کر میرے تو آدھے سر میں درد شروع ہوگیا ہے لاجک بھی ختم ہو چکی ہے اس سے پہلے کہ میرے پورے سر میں درد شروع ہو جائے میں اگلے سات گھنٹے میٹھی نیند کے مزے لوٹنے جا رہا ہوں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی صفحہ 41 پر اعجاز بھائی نے ڈیجیٹل گھڑی والا سوال پوچھا۔ وہ ابھی حل نہیں ہوا کہ صفحہ 42 پر ضبط نے ایک پہیلی پوچھی، وہ ابھی حل نہیں ہوئی تھی کہ بی ٹی نے سوال پوچھ لیا، وہ ابھی حل نہیں ہوا کہ اس دوران، میں نے، ضبط، خرم، ماوراء، ڈیول فش اور نوید ملک نے بھی سوال پوچھے، صفحہ 44 پر اعجاز بھائی نے آخر کار خود ہی جواب دے دیا۔ اسی صفحے پر میں نے ہی پوچھا تھا کہ یہ ایک وقت میں کتنی پہلیاں چل رہی ہیں۔ خرم بھائی نے بھی اسی دوران سو روپے اور سات تھیلیوں والا سوال کیا جس میں آپ نے بھی حصہ لیا، بی ٹی والی پہیلی بھی ساتھ ساتھ چل رہی تھی جو کہ صفحہ 48 تک بھی حل نہیں ہوئی۔ اور یہاں آ کر آپ نے مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ ایک پہیلی کے چلتے ہوئے میں نے دوسرا سوال کیوں کیا۔

حیرت ہے کہ آپ نے صرف مجھ سے وضاحت مانگی، باقیوں سے کیوں نہیں؟
 

زیک

مسافر
شمشاد: میں اس تھریڈ کو religiously follow نہیں کر رہا۔ مجھے علم نہیں تھا کہ اتنے سوالات اکٹھے چل رہے ہیں۔ میرے خیال سے بہتر یہی ہے کہ ایک وقت میں ایک سوال ہو مگر ساتھ کوئی limit ہو کہ ایک دن میں اگر صحیح جواب نہ آیا تو پھر کیا کیا جائے۔

آگے آپ لوگوں کی مرضی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top