ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
میرا خیال ہے تین چار دن کی حد رکھ لی جائے اور پھر نہ جواب آنے کی صورت میں متعلقہ رکن جواب دینے کا پابند ہو۔ یہ زچ کردینے جیسی صورت حال میرے خیال میں ٹھیک نہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
شاکر زیادہ تین پانج مت کرو۔ پہیلی بوجھنے کا جو قائدہ مجھے معلوم ہے اس میں جب تک سبھی بوجھنے والے ہار نہیں مان لیتے تب تک جواب نہیں بتایا جاتا یہ نہیں کہ ایک کو نہیں جواب مل رہا تو باقی کوشش کرنے والوں کو نظر انداز کر کے اس کی خاطر جواب دے دیا جائے۔
 

ماوراء

محفلین
کیا جواب ابھی تک نہیں آیا۔ :shock:
273_comp26_1.gif
 

بدتمیز

محفلین
شاکر بھائی مجھے آپ کی تجویز سے اتفاق ہے۔

آپ شاکر کی تجویز سے اتفاق کریں اور میری تجویز پر عمل کریں کہ جب تک باقی سبھی ہار نہیں مان لیتے آپ دوسروں کا مزہ خراب نہ کیا کریں۔ :twisted:

‌‌‌‌
کیا جواب ابھی تک نہیں آیا۔

آپ نے بھی ہار مان لی؟

چلیں جواب بتا دیتے ہیں۔ صفر اور کچھ نہیں میں لاجیک کا فرق ہے یعنی جہاں صفر ہے وہاں پہلے کچھ تھا جو ختم ہوتے ہوتے صفر ہو گیا۔ لیکن کچھ نہیں پر نہ پہلے کبھی کچھ تھا اور نہ ابھی تک ہے۔
میں نے اتنی کند ذہنی کہیں نہیں دیکھی۔ ہم سے یہ سوال انٹر میں کیا گیا تھا۔ پھر جہاں جہاں میں نے کیا انہوں نے بھی تھوڑا دماغ لگا کر بوجھ لیا۔ میں نے 9 کلاس کے بچوں سے یہ سوال کیا اور ان کو لاجیک سوچنے کا کہا تھا تو انہوں نے بھی بوجھ لیا تھا۔ آپ سب کے سب ماشااللہ ہو :twisted:
 

خرم

محفلین
اللہ کے بندے یہ جواب تو کئی لوگ کئی دفعہ دے چکے۔ آپ کو غالباً انہی حروف میں چاہئے تھا۔ کیوں ساتھیو؟ :lol:
 

بدتمیز

محفلین
سر میں‌نے بھی کئی دفعہ کہا تھا کہ جواب کے قریب ہیں۔ اگر آپ لاجک نہیں بتا رہے تو جواب کیسے درست مانا جائے؟
چونکہ آپ کی ہاں میں‌ ہاں ملانے اکثر آن موجود ہونگے تو ان سے گزارش ہے کہ ہاں میں‌ “باں“ ملانے کے ساتھ ساتھ ذرا ان جوابات کی بھی نشاندہی کر دیں۔
 

بدتمیز

محفلین
یہ تو ہمارے ساتھ Cheating ہوئی ہے۔ایک ہی بات تھی۔

بری بات جھوٹ کیوں بولتی ہیں؟ کوئی بےایمانی نہیں ہوئی۔ غلطی ہوئی ہے کہ عقلمندوں والا سوال یہاں پوچھ لیا۔ ایک ہی بات ہوتی تو دنیا کتنی مختلف ہوتی۔

میں نے کہا تھا کہ لاجک کا فرق ہے تعریف کا نہیں
 

ماوراء

محفلین
بدتمیز نے کہا:
یہ تو ہمارے ساتھ Cheating ہوئی ہے۔ایک ہی بات تھی۔

بری بات جھوٹ کیوں بولتی ہیں؟ کوئی بےایمانی نہیں ہوئی۔ غلطی ہوئی ہے کہ عقلمندوں والا سوال یہاں پوچھ لیا۔ ایک ہی بات ہوتی تو دنیا کتنی مختلف ہوتی۔

میں نے کہا تھا کہ لاجک کا فرق ہے تعریف کا نہیں
جھوٹ تو نہیں بولا۔ مجھے تو ایک ہی بات لگی۔ خیر۔۔ اب میں کیا کر سکتی ہوں یہ عقلمندوں کی باتیں عقلمند ہی جانیں۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
اگر کسی کا یہی خیال ہے تو میرا خیال ہے کہ بدتمیزوں سے بات کرنے سے بہتر ہے بندہ بے عقل ہی اچھا۔
 

بدتمیز

محفلین
بدتمیز بدتمیزی ہی کرتے ہیں۔ یہ ہم پر منحصر ہیں ہم ان سے عزت کرواتے ہیں یا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آہم آہم۔ تضاد انسان کو رسوا کراتا ہے۔ میرا نہیں خیال آپ کو کسی نے بے عقل کہا تھا۔ اور اگر آپکو لگا ہے کہ آپکو کہا گیا ہے تو میں آپ کے درگزر کرنے کو سراہتا ہوں۔ ورنہ سخت جواب کون نہیں دے سکتا۔ معذرت خواہ میں بالکل نہیں ہوں کیونکہ میں نے آپکو نہیں لکھا تھا۔ میرا انداز ایسا ہے کہ خود پر بھی تنقید کروں تو اس سے دوسرا سمجھتا ہے اس کو کہہ رہا ہوں وجہ یہ ہے کہ ہم سب ایک جیسے ہیں۔ اگر کوئی خود کو الگ سمجھے تو وہ یقینن جانوروں میں سے ہو گا :p
 

خرم

محفلین
زبان اور ہاتھ دونوں ہی کھجلا رہے ہیں کہ بی ٹی سے ایک علمی قسم کی بحث شروع کردی جائے ان کی گزشتہ سوال پر مگر باقی ساتھیوں کا خیال روکے رکھ رہا ہے۔ ویسے بی ٹی جی جو آپ نے جواب دیا ہے اس کی منطق تو یہی ہے نا کہ صفر ہوتا ہے جبکہ کچھ نہیں‌ نہیں ہوتا۔ انگریزی میں کہیں تو یہ ہے کہ
Zero exists while "nothing" does not exist :p

اگلا سوال کوئی بھی پوچھ لے جی۔
 

ماوراء

محفلین
میرا سوال:

ایک ریل گاڑی نے 80 میل کا سفر ایک گھنٹہ بیس منٹ میں طے کیا لیکن ایک دوسری ریل گاڑی نے اسی رفتار سے یہی فاصلہ 80 منٹ میں طے کیا۔ بتائیے کیوں؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top