ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
سپورٹس کے حوالے سے سوال۔

آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کا نِک نیم کیا ہے؟ انہیں پیار سے کیا بلاتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں بھلا؟

اچھا ابھی تھوڑی دیر میں سوال پوچھتا ہوں۔

ابھی ادھر ٹپے بھی لکھنے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
نہیں۔ مجھے بس ایسے ہی لگا۔ :p

اگلا سوال پوچھیں نہ۔
angry016.gif
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شتونگڑہ بہت اچھا ہے۔

ایک جگہ پر چکر کھائے
وہ نہ آگے پیچھے جائے
اس کا چلنا سب کو بھائے
جیسی چاہو چال دکھائے
 
بدتمیز نے کہا:
چلیں جواب بتا دیتے ہیں۔ صفر اور کچھ نہیں میں لاجیک کا فرق ہے یعنی جہاں صفر ہے وہاں پہلے کچھ تھا جو ختم ہوتے ہوتے صفر ہو گیا۔ لیکن کچھ نہیں پر نہ پہلے کبھی کچھ تھا اور نہ ابھی تک ہے۔
میں نے اتنی کند ذہنی کہیں نہیں دیکھی۔ ہم سے یہ سوال انٹر میں کیا گیا تھا۔ پھر جہاں جہاں میں نے کیا انہوں نے بھی تھوڑا دماغ لگا کر بوجھ لیا۔ میں نے 9 کلاس کے بچوں سے یہ سوال کیا اور ان کو لاجیک سوچنے کا کہا تھا تو انہوں نے بھی بوجھ لیا تھا۔ آپ سب کے سب ماشااللہ ہو :twisted:
میں نے لکھا تھا
1- صفر ہندسہ ہوتا ہے جبکہ کچھ نہیں ہندسہ نہیں ہوتا ۔
2- صفر ہوتا ہے ، جبکہ کچھ نہیں ، نہیں ہوتا ۔
میرے دلائل
9،8،7،6،5،4،3،2،1،0،-1،-2،-3،-4،-5،-6،-7،-8،-9، میں صفر کا وجود ہے ۔
10،20،30،40،۔۔۔۔۔۔100،1000 وغیرہ میں صفر موجود ہے نہ یہ ختم ہوا ہے اور نہ اس سے پہلے کچھ اور تھا ۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، آپ بچوں والے رسالے ابھی بھی پڑھتے ہیں؟ بچوں والی پہیلیاں تو نہ نہ بوجھوائیں۔ :p
 

بدتمیز

محفلین
خرم: زبان میں خارش ہاتھوں میں خارش۔ آپ جلدی سے خارش کا علاج کروا لیں اور وقت پر نہا لیا کریں۔ اس سے جلدی امراض سے بچاؤ ممکن ہو گا۔
ویسے میرا بھی بڑا دل کر رہا ہے۔ بڑے دنوں سے بحث نہیں کی۔ کوئی تھریڈ کھول لیں چاند ماری کے عنوان سے۔ دو دو باتیں ہو جائیں۔ ویسے دو دو باتیں بھی اچھا عنوان ہے۔
ویسے آپ سے ایسی حجت کی امید نہ تھی۔ کسی اور طرف سے اندیشہ تھا۔ خیر صحبت کا بھی اثر ہوتا ہے۔

شیر افضل: سر بے حد ادب کے ساتھ آپ کے جوابات اور لاجک غلط تھے۔ میں نے آپ کو ہی کہا تھا کہ قریب ہیں لیکن درست نہیں۔ خیر اگر کہیں تو آپ کو فاتح کہلوا دیا جائے؟ ویسے اس کے لئے آپکو خرم سے دو دو ہاتھ کی جگہ دو دو باتیں کرنی ہونگی۔ اگر بھائی چارے کا ثبوت دے کر دونوں نے کوئی سیاسی بیان جاری کیا تو یاد رکھیں کہ دو ملاحوں میں مرغی حرام ہوتی ہے :twisted:
 

شمشاد

لائبریرین
یہی ٹھیک ہیں، اب یہ کیا کہ ایک سوال پوچھ لو اور ہفتہ ہفتہ سر ٹکراتے رہو اور 10، 10 صفحے بھر دو اور جواب پھر بھی نہ ملے۔
 

بدتمیز

محفلین
چلو بھئی بچوں والے سوال پوچھ لیتے ہیں۔ کیا پتہ تھا سارے دن کی بھاگ دوڑ کے بعد دماغ ریٹائر ہو جاتا ہے۔

سوال کچھ اس قسم کے ہونے چاہیے۔
ایک جمع ایک کتنے ہوتے ہیں؟
دو نفی دو کیا ہوتا ہے؟
نلکا کھولنے سے کیا آتا ہے؟ نوٹ اس کے دو جواب بنتے ہیں
ایر پورٹ کس لئے استعمال ہوتا ہے؟
ریل گاڑی کیا ہوتی ہے؟
وغیرہ وغیرہ
 

خرم

محفلین
بدتمیز نے کہا:
خرم: زبان میں خارش ہاتھوں میں خارش۔ آپ جلدی سے خارش کا علاج کروا لیں اور وقت پر نہا لیا کریں۔ اس سے جلدی امراض سے بچاؤ ممکن ہو گا۔
ویسے میرا بھی بڑا دل کر رہا ہے۔ بڑے دنوں سے بحث نہیں کی۔ کوئی تھریڈ کھول لیں چاند ماری کے عنوان سے۔ دو دو باتیں ہو جائیں۔ ویسے دو دو باتیں بھی اچھا عنوان ہے۔
ویسے آپ سے ایسی حجت کی امید نہ تھی۔ کسی اور طرف سے اندیشہ تھا۔ خیر صحبت کا بھی اثر ہوتا ہے۔

:twisted:

بی ٹی تجویز تو آپ کی کافی پسند آئی۔ ایک ایسا دھاگہ کھول ہی لیتے ہیں دو دو ہاتھ کرنے کے لئے۔ باقی بات رہی منطق کی تو اس سے کس کو غرض ہے کہ منطق درست تھی کہ غلط، مقصد تو بات کرنے کا بہانہ ہوتا ہے۔ اور جہاں تک بات ہے نہانے کی تو بھائی اب اس بات کا کیا جواب دیں کہ آپ ٹھہرے ستلج کی بہتی ریتوں اور روٹھے پانیوں کے باسی۔ نہانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی اور تیمم کرکے باہر نکل آئے۔ آپ تو صرف اسی قسم کی کھجلی سے واقف ہوں گے نا :wink:
 

بدتمیز

محفلین
ہم ستلج کے کنارے سے لے کر راوی کے کنارے تک کے باسی ہیں۔ لہذا ہمیں آپ جیسے سبھی لوگوں کی صحبت سے فیض حاصل ہوا ہے اسی لئے خارشوں کی اقسام کا بھی علم ہے :twisted:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top