ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
آسان سوال۔

آزادی سے پہلے برِ صغیر پاک و ہند میں وہ کون سا وائس رائے تھا جسے اس کےدفتر میں اور دورِ حکومت میں ہی قتل کر دیا گیا؟
 
زیک

مسافر
رچرڈ بورک، ارل آف میو جو 1869 سے 1872 تک وائسرائے تھا اور انڈامن جزائر کے دورے پر قتل کیا گیا۔
 
سارہ خان

محفلین
اگلا سوال ۔۔۔۔۔ احمد اور اسلم نے مل کر 25 مچھلیاں پکڑیں ۔۔۔جس میں احمد نے اسلم سے 4 گنا زیادہ مچھلیاں پکڑیں ۔۔۔ بتائے اسلم نے کتنی مچھلیاں پکڑی ہونگی ۔۔۔؟
 
سارہ خان

محفلین
اتنی جلدی دے بھی دیا جواب ۔۔ :? ۔۔الیکٹرا واقعی آپ کا ہوا۔۔۔ :) ۔۔
اب کوئی اور پوچھ لے ۔۔ فی الحال تو میرا سوالوں کا سٹاک ختم ہو گیا ہے۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
لگتا ہے سب کا اسٹاک ہی ختم ہوگیا ہے ۔۔۔ :roll:
میں ہی پوچھ لیتی ہوں پھر سے ۔۔
اگلا سوال: وہ کونسی کھانے کی چیز ہے جس کا نام تو پھول اور پھل کا ہے ۔۔ لیکن وہ نہ پھول ہے نہ پھل۔۔۔؟
 
سارہ خان نے کہا:
لگتا ہے سب کا اسٹاک ہی ختم ہوگیا ہے ۔۔۔ :roll:
میں ہی پوچھ لیتی ہوں پھر سے ۔۔
اگلا سوال: وہ کونسی کھانے کی چیز ہے جس کا نام تو پھول اور پھل کا ہے ۔۔ لیکن وہ نہ پھول ہے نہ پھل۔۔۔؟
کہیں آپ نے گلاب جامن تو نہیں پوچھا ہے ۔ اگر میرا جواب درست ہے تو میرے لئے فوراً بھیج دیں انعام کے طور پر صرف دو کلو ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو آپ کے لیے دو کلو بھی کم سمجھ رہا تھا اور آپ اس میں سے ایک کلو مجھے دے رہے ہیں۔
 
ایک خاتون ایک بچے کے ساتھ کہیں جا رہی تھی ، کسی نے پوچھا کہ ان دونوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے تو خاتون نے جواب دیا “ اس ( بچے ) کا باپ جس کا سسر اس کا باپ میرا سسر ۔“ بتائیں ان دونوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے ؟
 
سارہ خان

محفلین
شیرافضل خان نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
لگتا ہے سب کا اسٹاک ہی ختم ہوگیا ہے ۔۔۔ :roll:
میں ہی پوچھ لیتی ہوں پھر سے ۔۔
اگلا سوال: وہ کونسی کھانے کی چیز ہے جس کا نام تو پھول اور پھل کا ہے ۔۔ لیکن وہ نہ پھول ہے نہ پھل۔۔۔؟
کہیں آپ نے گلاب جامن تو نہیں پوچھا ہے ۔ اگر میرا جواب درست ہے تو میرے لئے فوراً بھیج دیں انعام کے طور پر صرف دو کلو ۔
جواب تو بالکل درست ہے جناب ۔۔۔ گڈ گڈ۔۔۔ :p
لیکن انعام کا ڈیپارٹمینٹ تو قیصرانی کا ہے نو۔۔۔ جب آئیں تو ان سے رجوع کیجیے گا۔۔۔۔ :wink: ۔۔ اور گلاب جامن تو ان کو ویسے بھی کھلانے ہی ہیں ۔۔۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
شیرافضل خان نے کہا:
ایک خاتون ایک بچے کے ساتھ کہیں جا رہی تھی ، کسی نے پوچھا کہ ان دونوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے تو خاتون نے جواب دیا “ اس ( بچے ) کا باپ جس کا سسر اس کا باپ میرا سسر ۔“ بتائیں ان دونوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے ؟

جواب ہے دادی اور پوتا۔۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
شیر افضل صاحب ۔۔ ضروری نہیں کہ جب آپ صحیح جواب دیں تب ہی سوال پوچھیں ۔۔۔ ویسے بھی پوچھ سکتے ہیں ۔۔ کوئی پابندی نہیں ۔۔۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top