ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
شیرافضل خان نے کہا:
fahim نے کہا:
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

بہن اور بھائی کا رشتہ
بالکل درست ۔ اور آپ کی ہنسی سے آپ کا اپنے جواب پر اعتماد بھی عیاں ہے ۔

شکریہ شیر افضل صاحب
یہ ہنسی دراصل یوں آئی کے اتنے لوگ اس آسان سے سوال کا جواب نہیں دے پارہے تھے۔
 
سارہ خان نے کہا:
شیرافضل خان نے کہا:
ایک خاتون ایک بچے کے ساتھ کہیں جا رہی تھی ، کسی نے پوچھا کہ ان دونوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے تو خاتون نے جواب دیا “ اس ( بچے ) کا باپ جس کا سسر اس کا باپ میرا سسر ۔“ بتائیں ان دونوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے ؟

جواب ہے دادی اور پوتا۔۔۔۔
آپ کے جواب سے لگتاہے کہ آپ نے سوچنے کی ذرا بھی زحمت نہیں گوارہ کی ۔
 

فہیم

لائبریرین
شیرافضل خان نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
شیرافضل خان نے کہا:
ایک خاتون ایک بچے کے ساتھ کہیں جا رہی تھی ، کسی نے پوچھا کہ ان دونوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے تو خاتون نے جواب دیا “ اس ( بچے ) کا باپ جس کا سسر اس کا باپ میرا سسر ۔“ بتائیں ان دونوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے ؟

جواب ہے دادی اور پوتا۔۔۔۔
آپ کے جواب سے لگتاہے کہ آپ نے سوچنے کی ذرا بھی زحمت نہیں گوارہ کی ۔

سب سے زیادہ ہنسی مجھے اسی جواب پر آئی ہے :D
 
ایک مرد اور عورت کہیں جا رہے ہیں راستے میں پولیس ان کو روک کر پوچھتی ہے کہ آپ کون ہو اور آپ کے درمیان کیا رشتہ ہے ۔مرد جواب دیتا ہے زیادہ باتوں کا تو ہمیں پتا نہیں ہاں اتنا پتا ہے کہ میرا ماموں اس کے ماموں کو ماموں کہتا ہے ۔
آپ بتائیں ان دونوں کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟
 

ماوراء

محفلین
سوال:::

کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ[s:18229b9ac8] 1500 میل لمبی[/s:18229b9ac8] دیوارِ چین کی تعمیر میں کتنا عرصہ لگا تھا؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ 1500 میل نہیں بلکہ 4000 میل لمبی ہے اور 2000 سال پرانی ہے۔ یہ ساری کی ساری دیوار ایک ہی وقت میں نہیں بنائی گئی تھی بلکہ مختلف ادوار میں بنتی رہی ہے۔
 
ابتداء میں زمانہ قبل مسیح میں عرصہ 15 برس کے دوران 4000 کلو میٹر لمبی دیوار بنائی گئی تھی ۔ بعد میں 14ویں صدی سے 17ویں صدی عیسوی کے دوران پرانی دیوار کی مرمت ، تزئین و آرائش اور توسیع کے بعد اس کی لمبائی 6400 کلومیٹر ہوگئی اور اس عمل میں تقریباً 200 برس کا عرصہ لگا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بتایا ناں کہ یہ مختلف ادوار میں بنی ہے۔ ہر دور میں کچھ نہ کچھ بڑھتی گئی۔ حتٰی کہ اس کی لمبائی 4000 میل تک پہنچ گئی۔ اتنی لمبائی تک پہنچنے میں غالباً 200 سال لگے۔

صحیح جواب تو زکریا ہی دے سکتے ہیں۔ کہ ان کی معلومات بہت وسیع ہیں۔

گوگل کرنے سے بھی بہت ساری معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
:oops: جواب تو مجھے خود بھی معلوم نہیں۔ اپنی جانکاری کے لیے ہی سوال پوچھا تھا۔ امید ہے کہ آپ کا جواب ٹھیک ہو گا۔ کوئی اگلا سوال کر لے۔ :oops:
 

بدتمیز

محفلین
منہ کھولیں جلدی سے تاکہ گنے جا سکیں۔ ویسے بیگم نے کچھ توڑ نہ دئیے ہوں تو بتیس ہونے چاہئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top