ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
fahim نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اچھا یہ بتائیں مچھر کی آنکھیں کتنی ہوتی ہیں؟

ٔپہلے تو اوپر والی بات پر سوری شمشاد بھائی :oops:

اور جواب ہے 2 آنکھیں :wink:

کس بات پر “ سوری “ کہہ رہے ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں۔

اور مچھر کے سر میں 100 آنکھیں ہوتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں یہ بتائیں

مکھی کی دو آنکھیں ہوتی ہیں لیکن اس کی ہر آنکھ میں آئینے لگے ہوتے ہیں۔ یہ بتائیں کہ ایک آنکھ میں کتنے آئینے ہوتے ہیں؟
 
خرم

محفلین
اب اتنی تکنیکی باریکیاں کوئی مکھی ہی جان سکتی ہے۔ بقول اشفاق صاحب کے ایک بزرگ کے “کیا فائدہ اتنی آنکھوں کا بیٹھتی تو پھر بھی گند پر ہی ہے“

خیر اب ہمارے بھی ایک سوال کا جواب دے دیجئے

وہ کونسا ممالیہ جانور ہے جو اچھل نہیں سکتا؟
 
خرم

محفلین
بہت خوب۔

اچھا گوشت خور ممالیہ میں جسم اور دل کے تناسب سے سب سے چھوٹا دل کس جانور کا ہوتا ہے؟
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ہاتھی واحد ایسا جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا۔
شمشاد بھائی وہ کیوں نہیں چھلانگ لگا سکتا؟؟ :p
ویسے پچھلی پوسٹس سے اندازہ ہوا ہے کہ آپ ماشاءاللہ پرندوں جانوروں کی کافی انفارمیشن رکھتے ہیں۔ یہ ساری معلومات کہاں سے حاصل کیں؟؟ :shock:
 
شمشاد

لائبریرین
خرم نے کہا:
اب اتنی تکنیکی باریکیاں کوئی مکھی ہی جان سکتی ہے۔ بقول اشفاق صاحب کے ایک بزرگ کے “کیا فائدہ اتنی آنکھوں کا بیٹھتی تو پھر بھی گند پر ہی ہے“

خرم بھائی یہ بھی اللہ کی مخلوق ہے اور اس کی کوئی بھی تخلیق بے مقصد نہیں۔

اور “بے شک اللہ ہرگز نہیں شرماتا اس سے کہ بیان کرئے تمثیل کسی قسم کی، مچھر کی یا اس سے بھی حقیر تر چیز کی۔“ (البقرۃ :26)
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ہاتھی واحد ایسا جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا۔
شمشاد بھائی وہ کیوں نہیں چھلانگ لگا سکتا؟؟ :p
ویسے پچھلی پوسٹس سے اندازہ ہوا ہے کہ آپ ماشاءاللہ پرندوں جانوروں کی کافی انفارمیشن رکھتے ہیں۔ یہ ساری معلومات کہاں سے حاصل کیں؟؟ :shock:

چھلانگ کیوں نہیں لگا سکتا یہ مجھے نہیں معلوم۔

مجھے جانوروں سے بھی تھوڑی بہت دلچسپی ہے، لیکن زیادہ نہیں ۔
 
خرم

محفلین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ہاتھی واحد ایسا جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا۔
شمشاد بھائی وہ کیوں نہیں چھلانگ لگا سکتا؟؟ :p
ویسے پچھلی پوسٹس سے اندازہ ہوا ہے کہ آپ ماشاءاللہ پرندوں جانوروں کی کافی انفارمیشن رکھتے ہیں۔ یہ ساری معلومات کہاں سے حاصل کیں؟؟ :shock:

اپنے وزن کی وجہ سے۔ ہاتھی اپنے پیروں کے پوروں پر چلتا ہے اور اگر اس کے پوروں کی انگلی ٹوٹ جائے تو وہ زمین سے اٹھ نہیں سکے گا اور نتیجتاً اللہ کو پیارا ہو جائے گا۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ اگر کبھی پاگل ہاتھی سے سامنا ہو جائے تو کسی نیچی جگہ چھلانگ لگا دیں۔ ہاتھی کبھی بھی نیچے چھلانگ نہیں لگائے گا اگرچہ وہ جگہ تین فٹ ہی نیچی کیوں نہ ہو۔

ضبط بہنا سب سے چھوٹا دل ہوتا ہے شیر کا اور سب سے مضبوط دل ہوتا ہے زرافہ کا۔

شمشاد بھائی ہم تو آنکھوں اور نظر کے فرق کی بات کر رہے تھے :cry:
 
خرم

محفلین
زمین پر بسنے والے تمام جانوروں میں سب سے موٹی پیروں کی کھال کس جانور کی ہوتی ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
خرم نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ہاتھی واحد ایسا جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا۔
شمشاد بھائی وہ کیوں نہیں چھلانگ لگا سکتا؟؟ :p
ویسے پچھلی پوسٹس سے اندازہ ہوا ہے کہ آپ ماشاءاللہ پرندوں جانوروں کی کافی انفارمیشن رکھتے ہیں۔ یہ ساری معلومات کہاں سے حاصل کیں؟؟ :shock:

اپنے وزن کی وجہ سے۔ ہاتھی اپنے پیروں کے پوروں پر چلتا ہے اور اگر اس کے پوروں کی انگلی ٹوٹ جائے تو وہ زمین سے اٹھ نہیں سکے گا اور نتیجتاً اللہ کو پیارا ہو جائے گا۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ اگر کبھی پاگل ہاتھی سے سامنا ہو جائے تو کسی نیچی جگہ چھلانگ لگا دیں۔ ہاتھی کبھی بھی نیچے چھلانگ نہیں لگائے گا اگرچہ وہ جگہ تین فٹ ہی نیچی کیوں نہ ہو۔

ضبط بہنا سب سے چھوٹا دل ہوتا ہے شیر کا اور سب سے مضبوط دل ہوتا ہے زرافہ کا۔

شمشاد بھائی ہم تو آنکھوں اور نظر کے فرق کی بات کر رہے تھے :cry:

خرم بھائی آپ کے سب جواب صحیح، لیکن الیکڑا آپ کا ہوتے ہوتے رہ گیا کہ ضبط بہنا نہیں ضبط بھائی ہیں۔ :wink:

زرافے کا دل سب سے زیادہ مضبوط اس لیے ہوتا ہے کہ اس کو خون تیسری منزل یعنی کہ سر تک پمپ کرنا پڑتا ہے۔
 
خرم

محفلین
اب ایسے نام رکھیں گے تو جنس گڑبڑا جانے کا احتمال تو رہے گا نا۔ وہ جیسے کرنل محمد خاں صاحب اس طرح کے ناموں کے بارے میں فرماتے تھے کہ ہر وقت دھڑکا لگا رہے گا کہ کہیں انگڑائی لیتے جنس میں خلل ہی نہ آ جائے۔ چلیں اب آج سے ضبط بھائی ہی پکار لیں گے۔ :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top