ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
اصل میں ضبط نے اوتار بھی لڑکیوں والے ہی رکھا ہوا ہے۔ شروع میں تو میں بھی لڑکی ہی سمجھتی رہی۔ لیکن شکر ہے بہن نہیں کہہ دیا تھا۔ :p
 
عمر سیف

محفلین
میرے خیال سے اوتار میں لڑکی ہرگز نہیں۔ اور اب جبکہ یہ کلیئر ہوگیا ہے کہ ضبط بھائی ہی ہے تو بات کو ختم کر دینا چاہئے۔
 
خرم

محفلین
نہیں شمشاد بھائی سب سے موٹی پیروں کی کھال بھی زرافہ کی ہی ہوتی ہے۔ وجہ وہی ہے جو آپ نے پہلے بیان کی۔ کیونکہ اس کا دل خون سب سے زور سے پمپ کرتا ہے اور خون کشش ثقل سے زیادہ اسراع سے اس کے پیروں تک پہنچتا ہے اس لئے اس کے پیروں کی کھال بہت موٹی ہوتی ہے تاکہ خون کے اتنے زیادہ دباؤ سے اس کی شریانیں پھٹ نہ جائیں۔
 
عمر سیف

محفلین
زرافے کی زبان 18 انچ سے 21 انچ ہو سکتی ہے۔
زرافہ اپنے کان اپنی زبان سے باآسانی صاف بھی کر سکتا ہے۔
 
خرم

محفلین
مگر مچھ اپنی زبان اپنے منہ سے باہر نہیں‌ نکال سکتا۔ ویسے اس کی زبان کے ریسیپٹرز بہت حساس ہوتے ہیں، اگر ایک قطرہ پانی بھی اس کی زبان پر پڑ جائے تو اس کا منہ فوراً بند ہو جاتا ہے۔

س) عقاب کا بچہ پیدا ہوتے ہی پہلا کام کیا کرتا ہے؟
 
عمر سیف

محفلین
خرم نے کہا:

خوراک کے لیے منہ کھولتا ہے۔ :?
 
سارہ خان

محفلین
حنا فیصل نے کہا:
کوئی مجھے یہ بتائے گا کہ اردو میں گلاس کو کیا کہتے ہیں؟
مجھے کچھ کچھ ذہن میں آ رہا ہے کہ 1 دفعہ میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ گلاس کو اردو میں آب خورہ کہتے ہیں ۔۔
لیکن مجھے ٹھیک سے یاد نہیں ا رہا اس لئے ہو سکتا ہے کہ یہ غلط ہو ۔۔ :?
 
سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی آپ کو تو بہت اچھی معلومات ہیں جانوروں اور کیڑوں کے بارے میں ۔۔
کیا خیال ہے 1 نیا تھریڈ نہ اوپن کیا جائے جنرل نالج کا ۔۔۔ جس میں سب یس طرح کی معلومات شیئر کریں ۔۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
کوئی مجھے یہ بتائے گا کہ اردو میں گلاس کو کیا کہتے ہیں؟

کون سے گلاس کی بات کر رہی ہیں آپ؟

اگر تو پانی پینے والا ہے تو اسے گلاس ہی کہتے ہیں جو کے پانی پینے کا لمبوترا برتن ہوتا ہے۔

اس کا مطلب ساغر بھی ہو سکتا ہے۔

اور اگر انگریزی میں پوچھ رہی ہیں تو اس کا مطلب شیشہ ہے۔

آبخورہ فارسی میں کہتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
شمشاد بھائی آپ کو تو بہت اچھی معلومات ہیں جانوروں اور کیڑوں کے بارے میں ۔۔
کیا خیال ہے 1 نیا تھریڈ نہ اوپن کیا جائے جنرل نالج کا ۔۔۔ جس میں سب یس طرح کی معلومات شیئر کریں ۔۔۔ :)

0001.gif
یہ آپ اردو محفل پر انگریزی کا تڑکا کیوں لگاتی ہیں
0002.gif

ایسی معلومات مجھ اکیلے کو ہی نہیں، اور بھی اراکین کو ہیں جن میں خرم سرِفہرست ہیں۔

ضرور کھولیں نیا دھاگہ۔
 
خرم

محفلین
ضبط نے کہا:
خرم نے کہا:
مگر مچھ اپنی زبان اپنے منہ سے باہر نہیں‌ نکال سکتا۔ ویسے اس کی زبان کے ریسیپٹرز بہت حساس ہوتے ہیں، اگر ایک قطرہ پانی بھی اس کی زبان پر پڑ جائے تو اس کا منہ فوراً بند ہو جاتا ہے۔

س) عقاب کا بچہ پیدا ہوتے ہی پہلا کام کیا کرتا ہے؟

خوراک کے لیے منہ کھولتا ہے۔ :?

نہیں بھائی سب سے پہلے وہ گھونسلے میں موجود دوسرے انڈے کو گھونسلے سے نیچے گراتا ہے اور اگر اس وقت تک دوسرے انڈے سے بھی چوزہ نکل آیا ہو تو طاقتور کمزور کو مار دیتا ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
شمشاد بھائی آپ کو تو بہت اچھی معلومات ہیں جانوروں اور کیڑوں کے بارے میں ۔۔
کیا خیال ہے 1 نیا تھریڈ نہ اوپن کیا جائے جنرل نالج کا ۔۔۔ جس میں سب یس طرح کی معلومات شیئر کریں ۔۔۔ :)

0001.gif
یہ آپ اردو محفل پر انگریزی کا تڑکا کیوں لگاتی ہیں
0002.gif

ایسی معلومات مجھ اکیلے کو ہی نہیں، اور بھی اراکین کو ہیں جن میں خرم سرِفہرست ہیں۔

ضرور کھولیں نیا دھاگہ۔
ہاہاہا۔۔۔ سمائیلیز تو بڑے مزے کے لگائے ہیں آپ نے ۔۔۔ :p :p ۔۔۔۔۔ اوردو لکھتے لکھتے کچھ الفاظ انگلش کے ذہن میں آجاتے ہیں تو لکھ لیتی ہوں ۔۔ اچھا آئندہ خیال رکھوں گی ۔۔۔ :)
اور دھاگہ آپ ہی شروع کریں ۔۔ میں معلومات لکھ دوں گی بعد میں ۔۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
خرم نے کہا:
اب ایسے نام رکھیں گے تو جنس گڑبڑا جانے کا احتمال تو رہے گا نا۔ وہ جیسے کرنل محمد خاں صاحب اس طرح کے ناموں کے بارے میں فرماتے تھے کہ ہر وقت دھڑکا لگا رہے گا کہ کہیں انگڑائی لیتے جنس میں خلل ہی نہ آ جائے۔ چلیں اب آج سے ضبط بھائی ہی پکار لیں گے۔ :D

کیا یاد دلایا خرم بھائی، لائبریری والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اب کوئی کرنل صاحب کی کتاب پکڑیں برقیانے کے لیے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top