شمشاد خان
محفلین
سید عاطف علی صاحب، آپ منتظم ہیں، پوچھتے ہوئے بھی ڈر ہی لگتا ہے، پوچھنا یہ تھا کہ یہ لفظ تمغہ ہے یا تغمہ؟ اصلاح فرما دیجیے۔ویسے حال ہی میں ایک صاحب کے شناختی نام میں ہی ان کا موبائل نمبر تک لکھا ہوا پایا گیا ہے ۔ ہم نے محفل میں عموما یہی دیکھا کہ اپنا موبائل نمبر محض ذاتی مراسلے میں ظاہر کیا جانا جائز سمجھا گیا ہے ۔
سو اس لحاظ سے ان پر تعزیرات ِمحفل کی کون سی حد جاری کی جائے گی ؟یا پھر کونسا تمغہ سجایا جائے گا۔
چھٹی حس کہتی ہے کہ کچھ نہ کچھ ہونا ضرور چاہیئے۔