حسان خان
لائبریرین
فیس بُک پر تاجکستانیوں سے استفسار کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ جنوبی تاجکستان کے بعض گفتاری لہجوں میں 'یَقَن' استعمال ہوتا ہے، جبکہ ایک تاجکستانی نفر نے بتایا ہے کہ اُس کے لہجے میں 'یقه' نہیں بلکہ 'یاقه' استعمال کرتے ہیں۔ اِس کی بھی تصدیق ہو گئی کہ ایران کے برخلاف، تاجکستان میں 'گریبان' کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، اور اگر 'یقه' کہا جائے تو تمام تاجکستانی اِس کا معنی نہیں سمجھیں گے، لیکن 'گریبان' ہر تاجکستانی کے لیے آشنا لفظ ہے۔ماوراءالنہری فارسی کی فرہنگ 'فرہنگِ تفسیریِِ زبانِ تاجیکی' میں بھی 'یخه' اور 'یقه' درج ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ مردُم تاجکستان اغلباً 'گریبان' ہی استعمال کرتے ہیں۔
آخری تدوین: