مُعاصر فارسی میں نیند آ جانے کے لیے '(کسی را) خواب بُردن' بارہا استعمال ہوتا ہے، اور اِس کی گردان یوں ہوتی ہے:
خوابم بُرد = مجھے نیند آ گئی (لفظی معنی: خواب مجھ کو لے گیا)
خوابت بُرد = تم کو نیند آ گئی
خوابش بُرد = اُس کو نیند آ گئی
وعلیٰ ہٰذا القیاس۔
یہ گُفتاری محاورہ ادبی و کتابی فارسی میں بھی منتقل ہو گیا ہے۔
جبکہ، نیند آنے کے لیے 'خواب آمدن' استعمال ہوتا ہے، مثلاً:
خوابم میآید = مجھے نیند آتی/آ رہی ہے (گُفتاری تہرانی فارسی میں: خوابم میآد)
'مجھے نیند نہیں آتی' کے لیے 'خوابم نمیبَرَد' (گُفتاری تہرانی فارسی میں: خوابم نمیبَرِه) بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔