arifkarim
معطل
آجکل مغربی دنیا میں زندگی کی پیدائش یا یوں کہئے کہ انسان کی پیدائش پر بہت بحث و مباحثہ ہو رہا ہے۔ غیر مذہبی حلقے اس بات کو گوارہ نہیں کر رہے کہ اسکولوں میں بائبل کا نظریہ پیدائش پڑھایا جائے، جبکہ مذہبی طبقہ نظریہ ارتقا کی تعلیم کی مخالفت کر رہا ہے!
نظریہ ارتقا، جو کہ انگلش حیاتیات چارلس ڈارون نے آج سے 150 سال قبل پیش کیا تھا۔ اس میں سائنسی بنیادوں پر یہ ثابت کیا گیا کہ تمام انواع کی پیدائش یک دم نہیں ہوئی بلکہ موجودہ زندگی اربوں سال قبل سادا بیکٹیریاز کے ارتقائی عمل کا نتیجہ ہے
انسان؛ جسے قرآن شریف میں اشرف المخلوقات کہا گیا، وہ بھی اسی پیچیدہ ارتقا کا نتیجہ ہے۔ آج سائنس اس بات کو ثابت کردی ہے کہ انسانی ڈی این اے کا 96 فیصد حصہ چیمپینزی سے ملتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا کہ اللہ تعالی جو کہ حی و قیام ہے، یعنی زندہ ہے، زندگی بخشتا اور اسے قائم رکھتا ہے۔ وہ خدا نظریہ ارتقاء میں کیوں نظر نہیں آرہا؟ کیونکہ ڈارون کے مطابق تمام قسم کی انواع ایک قدرتی انتخاب کے سبب وجود میں آئیں۔ اور انہیں اپنے آپ کو قائم رکھنے کیلئے کسی ''اونچی'' طاقت کی ضرورت نہیں۔ اسی تحقیق کو بنیاد بنا کر بہت سے عیسائی جو کہ ایک خدا پر ایمان رکھتے تھے، دہریہ ہو گئے۔ اور توحید کی طاقت ان قوموں میں کمزور پڑگئی۔۔۔
آپ دوستوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا قرآن کریم نظریہ ارتقا کو رد کرتا ہے؟ اگر قرآن مجید کی رو سے یہ نظریہ درست ہے تو پھر خدا کا اس میں کیا عمل دخل ہے؟