سادہ سا سوال ہے !

بابا-جی

محفلین
ظاہر ہے بابا جی پہلے کل سے شروع کریں گے باں۔
شمشاد جی، اونٹ کی تو کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی، مکینک اپنی کاروائی کس کَل سے شروع کرے آخر۔ اونٹ کو طاہر شاہ کا اینجل سنوا دیں، شاید سارے کَل پُرزے ٹھیک ہو جائیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
شمشاد جی، اونٹ کی تو کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی، مکینک اپنی کاروائی کس کَل سے شروع کرے آخر۔ اونٹ کو طاہر شاہ کا اینجل سنوا دیں، شاید سارے کَل پُرزے ٹھیک ہو جائیں۔
طاہر شاہ کو سن کے بڑے بڑوں کے کس بل نکل جاتے ہیں:)
 

سیما علی

لائبریرین
اور عطا اللہ خان عیسی خیلوی تو اس سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔ کبھی سن کے دیکھئے گا۔
وہ جب اپنی آواز آڈیو کیسٹ کے ذریعے دور دور تک پہنچاتے تو میں سب اپنی جیب خرچ سے اُنکے کیسٹ خریدتی، میرے اباّ جان کو عطاء اللہ کی آواز بہت بُری لگتی مگر میں اُنکی بڑی مداح ہوں۔ عطا ء للہ خان عیسیٰ خیلوی کو حکومتِ برطانیہ کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا تھا ۔یہ ایک ایسا بہت بڑا اعزاز ہے جو بہت کم لیجنڈز کے حصے میں آتا ہے۔شاید ہی ہماری لوک موسیقی یا سرائیکی گائیکی میں کوئی دوسرا عطا ء اللہ خان عیسیٰ خیلوی پیدا ہو سکے۔
انہوں نے ایک لوحِ مزار بھی بنا رکھا ہے جو نہ جانے کیا سوچ کر اور کب سے تیار کروا رکھا ہہے میں نے ایک جگہ پڑھا کہ کتبے پر عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے نام کی بجائے اس کی شناخت عیسیٰ خیلوی اور ساتھ ایک سرائیکی ماہیا کہ یہ بول کندہ تھے کہ راہ وچ قبر ہووے ڈھولا لنگھے دعا کرکے!!!!!
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اونٹ کے ساتھ اب تک خاصی ہو چکی ہے، اس لیے اس کا پیچھا چھوڑ دینا چاہیے۔

نیا سوال :
چڑیا گھر میں جب چڑیا ہی نہیں ہوتی، تو اسے چڑیا گھر کیوں کہتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
واللہ صحیح بات ہے۔

اگر آپ کسی دوسرے ملک میں ہیں، پریشانی ہے اور وہاں کی پولیس نظر آ جائے تو شکر کریں گے کہ کوئی مدد کو آیا۔
اگر آپ پاکستان میں ہیں، پریشانی میں ہیں اور پاکستانی پولیس نظر آ جائے تو دل میں کہیں گے ایک اور مصیبت۔
 

سیما علی

لائبریرین
گیڈر سنگی کے بارے میں گیڈر کو علم کیوں نہیں ہے؟
فیس بُک پر ایک مرتبہ کوئی “نر گیدڑ سنگھی” بیچ رہا تھا۔ جس کی بولی بیوقوف عوام بڑھ چڑھ کر لگا رہی تھی۔ میں نے شرارتاً دس لاکھ کی بولی لگائی جس پر اس پوسٹ پر ایک گہرا سکوت طاری ہو گیا۔ گیدڑ سنگھی کے “مالک” نے مجھ انباکس میں رابطے شروع کردیئے جب اسکو ٹرخایا تو وہ فراڈیا گالم گلوچ پر اتر آیا کہ اسکی گاہکی مار دی۔ خیر ہم نے بھی اس کو قلم کی مار دینے کی ٹھان لی ہے۔ گیدڑ بن کےo_Oo_O
 
Top