سادہ سا سوال ہے !

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے پاس دو مرغابیاں تین مرغیاں ایک مرغا ہے دو چوزے ہیں سوچ رہا ہوں ان کے بھی نام رکھ دو کچھ نام تجویز کریں صنف نازک والے
واہ۔۔۔۔ زبردست۔
نام کوئی ایسے رکھئیے گا جو آپ کے آس پاس کسی اور صنفِ نازک کے نہ ہوں۔ ایک بار ہم نے اپنی مرغی کا جو نام رکھا تھا، وہ ہماری ہمسائی کی بیٹی کا تھا۔ ہماری مرغی بیچاری گاڑی کے نیچے آ گئی، کسی نے ہمیں گھر آ کر بتایا، اتفاق سے وہ ہمسائی آنٹی ہماری امی جان کے پاس بیٹھی تھیں، جیسے ہی انھوں نے اپنی بیٹی کا نام سنا ، رونا پیٹنا شروع کر دیا۔ مت پوچھئیے امی جان سے کتنی ڈانٹ پڑی کہ نام تو سوچ سمجھ کے رکھنا تھا۔
اب دیکھا نا ہم نے کوئی ایسا نام نہیں رکھا جو آس پاس کسی کا ہو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک رجسٹر بنا دیں تاریخ پیدائش بھی لکھا کریں اور نام وغیرہ سب آسانی رہے گی
سوچا تھا ہم نے بھی۔۔۔ لیکن ہمارے ساتھ ایک بڑا مسئلہ ہے بھول جانے کا۔
ضروری باتیں لکھتے ہیں نوٹ بک میں۔۔۔ پھر وہ نوٹ بک ہی کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ کسی مہربان نے مشورہ دیا کہ ایک نوٹ بک اور لے لو جس پہ لکھ دیا کرو کہ دوسری والی کہاں رکھی ہے، ہم نے پوچھا کہ اگر وہ بھی رکھ کر بھول گئے تو؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور یہ بھی تو کہیں کہ ۔ ضروری ویکسین لگتے ہی منگنی بھی لگے ہاتھوں ساتھ ہی طے کردیا کریں :rollingonthefloor:۔
خود مختار قوم ہے ان پرندوں کی بھی۔۔۔ لاکھ پابند کرو کہاں مانتی ہے۔
ہم نے ایک بڑے پنجرے میں تین جوڑے سُرخ و سبز طوطے رکھے ہیں۔ تینوں جوڑوں نے اپنا اپنا کمرہ لیا ہوا ہے۔ کیونکہ بڑے پنجرے کی پچھلی دیوار میں الگ سے تین چھوٹے کمرے بنائے ہیں جن کو ہم باہر سے کھول کر دیکھ سکتے ہیں۔
ہاں تو ہم اپنی طرف سے مطمئن کہ چلو تینوں جوڑے اپنا گھر بار بسائے ہوئے ہیں۔ مگر کل تو ہمارا دل چاہا کہ خوب شور مچائیں ۔انسان تو انسان، پرندے بھی چور دروازے رکھتے ہیں۔
دو کمروں کے بیچ کی دیوار کو کاٹ کاٹ کر انھوں نے ایک دوسرے کی طرف جانے کا راستہ بنا لیا تھا۔
اب کس کی منگنی کس سے کریں۔۔۔ یہ تو چھ کے چھ ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سوچا تھا ہم نے بھی۔۔۔ لیکن ہمارے ساتھ ایک بڑا مسئلہ ہے بھول جانے کا۔
ضروری باتیں لکھتے ہیں نوٹ بک میں۔۔۔ پھر وہ نوٹ بک ہی کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ کسی مہربان نے مشورہ دیا کہ ایک نوٹ بک اور لے لو جس پہ لکھ دیا کرو کہ دوسری والی کہاں رکھی ہے، ہم نے پوچھا کہ اگر وہ بھی رکھ کر بھول گئے تو؟
اس کے لیے اپ بادام کھایا کریں ۔ اور بادام ہی کھنا بھول جائیں تو بس، اب کوئی علاج نہیں ۔ سمارٹ فون پر ریمائنڈر لگایا کریں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کے لیے اپ بادام کھایا کریں ۔ اور بادام ہی کھنا بھول جائیں تو بس، اب کوئی علاج نہیں ۔ سمارٹ فون پر ریمائنڈر لگایا کریں ۔
بادام تو کھاتے ہیں۔ ہر روز صبح نہار منہ جب راجو اور انارکلی کو دو دو بادام کھلاتے ہیں تو خود بھی یاد سے کھا لیتے ہیں۔ اس کا کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اثر پتہ نہیں کیوں نہیں کرتے بادام۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے پاس دو مرغابیاں تین مرغیاں ایک مرغا ہے دو چوزے ہیں سوچ رہا ہوں ان کے بھی نام رکھ دو کچھ نام تجویز کریں صنف نازک والے
آپ بھی اپنا کلیکشن ضرور دکھائیے ۔ مرغابیاں کونسی ہیں ۔ مسکویہ ڈَکس ہیں یا کوئی اور ؟
 
اے خان

محفلین
بادام تو کھاتے ہیں۔ ہر روز صبح نہار منہ جب راجو اور انارکلی کو دو دو بادام کھلاتے ہیں تو خود بھی یاد سے کھا لیتے ہیں۔ اس کا کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اثر پتہ نہیں کیوں نہیں کرتے بادام۔
دو کیوں تین کیوں نہیں
 
اے خان

محفلین
سوچا تھا ہم نے بھی۔۔۔ لیکن ہمارے ساتھ ایک بڑا مسئلہ ہے بھول جانے کا۔
ضروری باتیں لکھتے ہیں نوٹ بک میں۔۔۔ پھر وہ نوٹ بک ہی کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ کسی مہربان نے مشورہ دیا کہ ایک نوٹ بک اور لے لو جس پہ لکھ دیا کرو کہ دوسری والی کہاں رکھی ہے، ہم نے پوچھا کہ اگر وہ بھی رکھ کر بھول گئے تو؟
مجھے بھی یہ بیماری تھی پھر ختم ہوگئی
 
Top