سادہ سا سوال ہے !

یہ بیماری ہوتی ہے کیا؟
خیر ہے بھی تو قابِل علاج ہی ہے۔
ہم تو ویسے بھی اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ ڈائریاں ہی خریدنی چھوڑ دی ہیں۔ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔
موبائل پر لکھنا زیادہ سودمند ہوتا ہے۔ ڈائری کی طرح ڈھونڈنا نہیں پڑتا کہ کہاں رکھی ہے۔ نیز بانسری بناکر یاد بھی دلاتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
موبائل پر لکھنا زیادہ سودمند ہوتا ہے۔ ڈائری کی طرح ڈھونڈنا نہیں پڑتا کہ کہاں رکھی ہے۔ نیز بانسری بناکر یاد بھی دلاتا ہے۔
یہ بھی آزما دیکھتے ہیں۔ نجانے ہمیں کیوں یقین ہو چلا ہے کہ یہ یاد دہانیاں ہمارے بس کی بات نہیں۔
لیکن اگر موبائل کا پاس ورڈ بھول گئے تو؟؟؟
 

اے خان

محفلین
آپ بھی اپنا کلیکشن ضرور دکھائیے ۔ مرغابیاں کونسی ہیں ۔ مسکویہ ڈَکس ہیں یا کوئی اور ؟
IMG20210422130026.jpg

IMG20210422125820.jpg

IMG20210422125625.jpg

IMG20210422125745.jpg

IMG20210422125944.jpg
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ زبردست ما شاء اللہ

کُٹ کُٹ کرتی آئی مرغی
اپنی فوج کو لائی مر غی
فوج میں اس کے بچے سارے
ننھے منے پیارے پیارے
ماں کو اپنی جانتے ہیں وہ
بولی بھی پہچانتے ہیں وہ
اڑتی ہوئی چیل جو آئی
دیکھتے ہی مرغی چلائی
چیخ کو سن کر بچے بھاگے
کچھ پیچھے کچھ ماں کے آگے
بچوں کو سینے سے لگایا
سب کو اپنے کو پروں میں چھپایا
دانہ دنکا جو کچھ پایا
آپ نہ کھایا ان کو کھلایا

کبھی چیل جھپٹی چوزوں پر؟؟؟
 

اے خان

محفلین
درختوں کو چونا لگانے میں کتنی محنت لگتی ہے؟ کتنے عرصہ بعد لگاتے ہیں؟ کیا اس سے درخت تیزی سے اگتا ہے؟
محنت تو کوئی خاص نہیں. ہر سال جب پتےگر جاتے ہیں تو لگاتے ہیں. کیڑوں وغیرہ سے حفاظت رہتی ہے جس کی وجہ درخت اچھی نشوونما کرتے ہیں.
 

سید عاطف علی

لائبریرین
درختوں کو چونا لگانے میں کتنی محنت لگتی ہے؟ کتنے عرصہ بعد لگاتے ہیں؟ کیا اس سے درخت تیزی سے اگتا ہے؟
اس میں محنت بھلا کیا ۔ چونا لو پونچی پکڑو اور پھیر دو۔ :)
یہ چھوٹے بڑے درخت پر منحصر ہے نشوو نما کی وجہ چونا جھڑ جاتا ہے اور ماحولیات یا موسمی اثرات سے (بارش وغیرہ )۔ جب بھی چونا اتر جائے لگا دو ۔ :)
تیزی سے تو خیر کیا اگے گا سست ہی ہوجاتا ہوگا بیچارہ ۔ :)
ویسے اس کا اصل مقصد پودوں اور بڑھتے درختوں کو طفیلی پودوں (پیراسائٹک بیل) وغیرہ سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے شاید ۔جیسے آکاس بیل وغیرہ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اصیل مرغیوں کا فارم بنانا ہے انشاءاللہ بہت جلد
انشاء اللہ۔
پھر اس سے جو منافع ہوا، شتر مرغ کا فارم کھولئے گا۔ وہ زیادہ فائدہ بھی دے گا۔
اور اس سے جو منافع ہوا، اسے خرچ کرنے کا طریقہ ابھی بتا دیں یا منافع آنے کے بعد؟
اصل میں ہم کسی سے قرض لینے کے چکر میں ہیں جس کے لئے شمشاد محترم نے محفل کی کمیٹی بلانے کا وعدہ تو کر لیا لیکن خود کرکٹ دیکھنے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کے جیتنے کی دعا میں مشغول ہو کر بھول ہی گئے۔
سمجھ گئے نا،،، اشارہ کافی ہوا یا نہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس میں محنت بھلا کیا ۔ چونا لو پونچی پکڑو اور پھیر دو۔ :)
یہ چھوٹے بڑے درخت پر منحصر ہے نشوو نما کی وجہ چونا جھڑ جاتا ہے اور ماحولیات یا موسمی اثرات سے (بارش وغیرہ )۔ جب بھی چونا اتر جائے لگا دو ۔ :)
تیزی سے تو خیر کیا اگے گا سست ہی ہوجاتا ہوگا بیچارہ ۔ :)
ویسے اس کا اصل مقصد پودوں اور بڑھتے درختوں کو طفیلی پودوں (پیراسائٹک بیل) وغیرہ سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے شاید ۔جیسے آکاس بیل وغیرہ
جب پچھلے دنوں آپ نے چونا لگانے کا بتایا۔۔۔ تو اس کے بعد سفر کے دوران ہم نے سڑک کے کنارے لگے درختوں پہ غور کیا۔۔۔۔ تو انھیں بھی لگا ہوا تھا۔
غور کرنے کی نوبت اس لئے پیش آئی کہ سیاہ یا گہرا سرمئی سا رنگ تھا۔۔۔ ہم سفید چونے کی تلاش میں غور کر رہے تھے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور لگے ہاتھوں یہ جدو جہد اے خان سے اےشیخ بننے کی کہانی بھی بن جائے گی ۔
وہی تو۔۔۔۔ اتنا اونچا نام کما لیں گے اے خان۔۔۔ پھر انھیں بچھڑی کونج کے پرانے پرانے میسجز پڑھنے کی بھی فرصت نہ ملے گی اور موبائل بیچارہ بھی اپنی جان بخشی ہونے پہ جھومتا پھرے گا۔ پھر نہ تو اسے بار بار چارجنگ پہ لگانا پڑے گا۔ نہ بجلی کا خرچہ بڑھے گا۔
غور سے سنئیے اے خان۔۔۔ پلو سے باندھ لیجئیے ہمارے مشورے کو۔ بچت ہی بچت ہو گی۔ پھر وہ سارے پیسے ایک گولک میں ڈالتے جائیے گا۔ جب تک گولک بھری جائے گی تب تک آپ کے گھر والوں کو آپ کے سر پر سہرا سجانے کا خیال آ جائے گا۔ پھر وہ اپنی بارات پہ لُٹائیے گا پیسے۔۔ لیکن نوٹوں میں تبدیل کروا لیجئیے گا۔ سکّے اگر کسی فارغ البال انکل کے سر پر گرے تو آپ کی خیر نہیں۔
 

اے خان

محفلین
بہت اچھا ہے بھئی ۔ یہ اب وائلڈ لائف نہیں بلکہ لائیو اسٹاک کے تحت ہوتا ہے اس میں سرکاری سرپرستی اور سہولیات بھی ہیں ۔ ضرور غورو خوض کریں ۔
بہترین لیکن ان کے انڈے اور گوشت کی مارکیٹ پاکستان میں کس پوزیشن میں ہے؟
 
Top