اے خان
محفلین
آپ بھی ناوہی تو۔۔۔۔ اتنا اونچا نام کما لیں گے اے خان۔۔۔ پھر انھیں بچھڑی کونج کے پرانے پرانے میسجز پڑھنے کی بھی فرصت نہ ملے گی اور موبائل بیچارہ بھی اپنی جان بخشی ہونے پہ جھومتا پھرے گا۔ پھر نہ تو اسے بار بار چارجنگ پہ لگانا پڑے گا۔ نہ بجلی کا خرچہ بڑھے گا۔
غور سے سنئیے اے خان۔۔۔ پلو سے باندھ لیجئیے ہمارے مشورے کو۔ بچت ہی بچت ہو گی۔ پھر وہ سارے پیسے ایک گولک میں ڈالتے جائیے گا۔ جب تک گولک بھری جائے گی تب تک آپ کے گھر والوں کو آپ کے سر پر سہرا سجانے کا خیال آ جائے گا۔ پھر وہ اپنی بارات پہ لُٹائیے گا پیسے۔۔ لیکن نوٹوں میں تبدیل کروا لیجئیے گا۔ سکّے اگر کسی فارغ البال انکل کے سر پر گرے تو آپ کی خیر نہیں۔