سادہ سا سوال ہے !

حسرت جاوید

محفلین
جی، الحمدللہ، سب خیریت ہے، کچھ خاص نہیں۔
اب تو موسم گرما شروع۔
اس کا تعلق شاید بیرونی موسم سے بھی ہو لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے جب آپ اپنی بہت زیادہ سوچنے کی عادت کو نارملائز کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ دوسری حد کو جا چھوتے ہیں۔
 
حسرت جاوید

محفلین
وہ کون ہے جس کا گانا پسند آئے نہ آئے، بندہ تالی ضرور بجاتا ہے۔
اب یا تو آپ خود ہی ہو سکتے ہیں یا آپ کا باس ہو سکتا ہے۔ میرے پاس شاید مزید آپشن ختم ہو گئے ہیں۔ :D
ویسے اپنا گایا ہوا سن کر تو فون توڑنے کا دل کرتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی، الحمدللہ، سب خیریت ہے، کچھ خاص نہیں۔
اس کا تعلق شاید بیرونی موسم سے بھی ہو لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے جب آپ اپنی بہت زیادہ سوچنے کی عادت کو نارملائز کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ دوسری حد کو جا چھوتے ہیں۔
سیدھے سے کہئیے نا کہ آپا کھو بیٹھتے ہیں۔۔۔ بیرونی موسم اتنا اثر انداز نہیں ہوتا جتنا اندرونی موسم۔ وہ ٹھیک رہے تو خزاں میں بھی دل کے اندر موسمِ بہار ہی ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپی میں ایک ایسی خاتون کو جانتا ہوں، ماشاء اللہ پوتوں والی ہیں، اتنی عمر ہو گئی ہے، پکی لاہورن ہے، اس نے زندگی میں کبھی چائے نہیں پی۔
 
Top