سام سنگ گلیکسی S7 کب ریلیز ہوگا ؟

arifkarim

معطل
چلیے اب آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں کہ کرو سکرین کی انوویشن دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی فون 9 میں آئے گی۔ :laughing:
اگر ایپل والوں کو اسکی افادیت درکار ہوگی یا ایپلی ٹٹو اسکا تقاضے کریں گے تو ایپل باآسانی اسے سیمسنگ کے ذریعہ قانونی طور پر لائسنس کر کے مارکیٹ میں لے آئے گا۔ دو بڑی موبائل کمپنیز کی لڑائی اپنی جگہ لیکن جب بات منافع کی ہو تو گدھے کو بھی باپ بنا لیا جاتا ہے۔ ایپل والوں نے آئی فون ۶ ایس سیریز کیلئے پروسیسنگ چپ ایک چینی کمپنی کیلے علاوہ سیمسنگ سے بھی بنوائی تھی۔ اور 'اتفاقاً' یہ چپ اس چینی چپ کے مقابلہ میں ناقص اور سست نکلی۔ جسکے بعد ایپلی ٹٹوؤں نے اسے چپ گیٹ اسکینڈل کا نام دیا۔ الحمدللّٰہ ہمارا فون اس اسکینڈل سے آزاد ہے۔ زیک بھائی کا پتا نہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
میں تو کہتی ہوں جلد از جلد ہو تاکہ ایس 5 سے جان چھڑا سکوں
کئی بار آیان کے ہاتھ میں بھی دیا لیکن نتیجہ کچھ نہیں کمبخت بہت مظبوط ہے:rollingonthefloor:
میں یہ بھی نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے وارن کر دیا گیا ہے کہ اسی کو سنبھال کر رکھو لولززز نہیں تو بغیر فون کے رہو
 

arifkarim

معطل
میں تو کہتی ہوں جلد از جلد ہو تاکہ ایس 5 سے جان چھڑا سکوں
کئی بار آیان کے ہاتھ میں بھی دیا لیکن نتیجہ کچھ نہیں کمبخت بہت مظبوط ہے:rollingonthefloor:
یہ فون مضبوط نہیں، آپکا بیٹا بہت کمزور ہے۔ اسے کچھ کھلایا پلایا کریں جب محفل سے فراغت حاصل ہو۔
 

arifkarim

معطل
ہائیں! یہ ایس 6 (سام سنگ)ہے یا 6 ایس(ایپل)۔ تمہیں اتنی تبلیغ کیا کرتے تھے ہم ایپل سے جان چھڑوانے کی لیکن تم تو پکی ہوا کرتی تھیں۔ یہ کیا ہوا؟
۶ ایس کوئی بہت برا فون نہیں ہے۔ بس تھوڑا وزنی ہے اپنی سابقہ نسل کے مقابلے میں ۔ شاید بڑھتے ہوئے امریکی موٹاپے کا اثر ہو
 
Top