سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

آج کی سحری
دیسی گھی کے پراٹھے + کریلے گوشت کا سالن
دہی + دہی کی نمکین لسی
گھی شکر + دیسی گھی کی چُوری
اور آخر میں چائے کا بڑا مگ

الحمداللہ :)
ماشااللہ
کپ تو بہرصورت چودھری صاحب کو ہی ملنا ہے کہ سحر و افطار میں 'خوراک دوستی' کا عظیم الشان مظاہرہ تو موصوف دکھا چکے تاہم تابش بھیا دوسرے نمبر پر ضرور آ جائیں گے، امکان تو یہی ہے۔
میرا خیال ہے۔۔۔ میں نیواں نیواں ہو کر کھسک ہی جاؤں، یہ کپ مجھے نہیں ملنے والا اب
 
چوہدری صاحب ایک رمضان المبارک کا مہینہ ہی ہوتا ہے جب فل پروف بدپرہیزی ہوتی ہے ورنہ تو پورا سال تو ڈاکٹر صاحب نے پرہیزی کھانے ہی بنوانے ہوتے ہیں...
:):)
 
جی آ۔ ڈاکٹر صاحب کی اس خوبی کا ذکر پہلے بھی ہو چکا۔
آپ ۔۔۔۔ روزے پورے سال کے ہی کیوں نہیں کروا لیتیں:tongueout:
جان ہی چھٹے:p
 
اللہ کرے جی پورے سال کے روزے ہو جائیں
ویسے کئی صحت مند مسلمان تو ایک ماہ کے روز بھی نہیں رکھتے
لیکن افطاری کے ٹائم فل چارج ہوتے ہیں
 
مقدس

لائبریرین
اللہ تمہیں ہدایت دے لڑکی ایک پراٹھا تو کھا لیا کرو نہیں موٹی ہوتی ایک پراٹھے سے
پراٹھا تو مجھ سے ایویں بھی نہیں کھایا جاتا اور اس ٹائم تو بالکل بھی نہیں۔۔ مجھے اتنا کھا کر بھی کوئی بھوک نہیں لگتی۔۔ آرام سے دن گزر جاتا
 
ویسے کئی صحت مند مسلمان تو ایک ماہ کے روز بھی نہیں رکھتے
میرے اردگرد اٹھارہ سال سے لیکر تیس سال کے کم از کم پانچ لوگ ایسے ہیں جو روزے نہیں رکھتے، اور ایک روز اس بابت کچھ گفتگو ہوئی تو ایک کا نظریہ یہ تھا کہ میں اور بہت سی نیکیاں کر لیتا ہوں جن کا ذکر کرنا ضروری نہیں سمجھتا اور اللہ جی بڑے غفور ورحیم ہیں۔
خیر کوئی بحث نہیں۔
 
زیک

مسافر

ہر ایک کی اپنی مرضی ہے
 
میری دونوں بھابھی روزہ چور ہیں اس لیے لکھا تھا
مجھے نہیں یاد پڑتا میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے روزہ بغیر کسی شرعی عذر کے چھوڑا ہو
 
Top