اس بار ارادہ ترک کر دیا ہے۔وہ تمام محفلین جو یہاں اپنی سحری افطاری لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ رمضان سے پہلے اور بعد کا وزن بھی پوسٹ کریں
آپ نے بنائی؟؟؟افطار میں چنا چاٹ بنائی تھی، ساتھ میں کھجور کا شیک اور آخر میں چائے۔ الحمد للہ۔
ہمممم یہ آپ نے کھٹے والے چنے بنائے ہیں کھجور اور املی کا کھٹا میٹھا ٹیسٹ ذرا ہٹ کے بنا ہو گا ورنہ یہاں ہم املی کی چٹنی استعمال کرتے ہیں جس میں چینی ملائی جاتی ھے۔جی میں نے بنائی، طریقہ مندرجہ ذیل ہے :
ابلے ہوئے چنوں کی ایک بوتل (یہاں اُبلے ہوئے چنے بوتلوں اور ٹن میں بھی ملتے ہیں)
چنے بوتل سے نکال کر ایک دفعہ پانی میں دھو لیے۔
تھوڑا سا ان پر کارن فلور ڈال کر مکس کر لیا۔ پھر ان کو ہلکا سا فرائی کر لیا۔
دوسرے برتن میں تین عدد سبز مرچ باریک کاٹ لی۔
ایک چھوٹی درمیانی پیاز باریک کاٹ لی۔
دس عدد کھجور میش کر کے ان میں ملا لیں۔
املی کا پانی ملایا۔
اب ان میں چنے ملا لیے۔
اور آخر میں چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیا۔
آپ بھی ٹرائی کیجیے گا۔
لال لوبیا کی سلاد کیسے بناتے ہیں؟
بنا آیا ہوں۔ کیسا بنا ہے یہ تو افطاری میں معلوم ہو گا۔لال لوبیا کی مختلف اقسام کی سلاد کی ریسیپیز ہیں۔ میں ایسے بناتی ہوں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر، کھیرا، پیاز، ہرا دھنیا ہری مرچیں اور کینڈ پائن ایپل شامل کرتی ہوں۔ انناس اگر نہ پسند ہوں تو آڑو، آم یا پپیتا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کینڈ مکسڈ فروٹ پسند ہیں تو وہ استعمال کر لیں۔ آخر میں لیموں کا رس، نمک، تھوڑا سا شہد اور اگر چاہیں تو چلی ساس یا کیچپ ملا لیں۔ مکئی کے دانے بھی ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔
اگر املی کی میٹھی چٹنی بنانے کے ترکیب شریک محفل کر دیں تو نوازش ہو گی۔ہمممم یہ آپ نے کھٹے والے چنے بنائے ہیں کھجور اور املی کا کھٹا میٹھا ٹیسٹ ذرا ہٹ کے بنا ہو گا ورنہ یہاں ہم املی کی چٹنی استعمال کرتے ہیں جس میں چینی ملائی جاتی ھے۔
آپ کی ترکیب کے مطابق بنایا۔ لوبیا کی مقدار کم رہ گئی، پیاز تھوڑی زیادہ ہو گئی۔ بہر حال اچھا بنا۔ اس کے علاوہ افطاری میں کھجور کا شیک اور آخر میں چائے کا یہ بڑا سا کپ۔لال لوبیا کی مختلف اقسام کی سلاد کی ریسیپیز ہیں۔ میں ایسے بناتی ہوں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر، کھیرا، پیاز، ہرا دھنیا ہری مرچیں اور کینڈ پائن ایپل شامل کرتی ہوں۔ انناس اگر نہ پسند ہوں تو آڑو، آم یا پپیتا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کینڈ مکسڈ فروٹ پسند ہیں تو وہ استعمال کر لیں۔ آخر میں لیموں کا رس، نمک، تھوڑا سا شہد اور اگر چاہیں تو چلی ساس یا کیچپ ملا لیں۔ مکئی کے دانے بھی ایڈ کئے جا سکتے ہیں۔
یہ کیا کھایا ہے آپ نے؟آج سحری میں گرین ٹی، دودھ اور muesli کھائی الحمدللہ